1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپکس میں شمولیت کے باوجود اسکیٹ بورڈ کے حوالے سے شکوک

18 ستمبر 2019

اسکیٹ بورڈ بطور ایک گیم کے سن 2020 کے گرمائی اولمپکس میں شامل ہے۔ اس کھیل سے جڑی جرمنی کمیونٹی تذبذب کا شکار ہے کہ آیا یہ تبدیلی مثبت ثابت ہو سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/3PnJf
BdT Skateboarder In Afghanistan
تصویر: AP

جرمنی میں اسکیٹ بورڈ کو متعارف کرانے والے ٹیٹوس ڈِٹمان بھی اس کے اولمپکس میں شمولیت کی مناسبت سے یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مثبت بھی ہو گا۔ جاپان میں سن 2020 میں منعقد ہونے والی اولمپک گیمز میں اسکیٹ بورڈ ایک ڈسپلن کے طور پر شامل ہے۔ اس اسپورٹ کے ماہرین بھی اس کی ممکنہ عالمی پذیرائی کے بارے میں فی الحال کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔

ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیٹوس ڈِٹمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس کا یقین ہے کہ اولمپکس میں شامل ہونے کے بعد نوجوانوں کے اس مقبول کھیل میں مسابقت کا پہلو بڑھ سکتا ہے۔ اُن کے مطابق اسکیٹ بورڈ ایک چیلنجنگ مشغلہ ہے اور اس کھیل کے تعلیمی پہلو کو یکساں طور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Titus Dittmann
جرمنی میں اسکیٹ بورڈ کو متعارف کرانے والے ٹیٹوس ڈِٹمانتصویر: picture-alliance/dpa/I. Fassbender

ٹیٹوس ڈِٹمان نے اسکیٹ بورڈ کھیل کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ  مختلف کرتب پر عبور حاصل کرنے سے بچوں میں وقار کی کسی ایک کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہو گا اور وہ نفسیاتی طور بھی خود کو ذمہ دار بھی محسوس کریں گے۔ ان کا خیال ہے کہ اسکیٹ بورڈ پر مہارت ایک بچے کی ذاتی تسلی سے جڑی ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنے سے جو مسرت حاصل ہوتی ہے، اس کا تعلق والدین یا کوچ سے نہیں ہے۔

اسکیٹ بورڈ کے امریکی لیجنڈ ٹونی ہاک کا خیال ہے کہ اسکیٹ بورڈ اور اولمپکس دو مختلف دنیائیں ہیں اور جاپان اولمپکس میں اس کی بطور گیم شمولیت حقیقت میں اِن دو مختلف دنیاؤں کے ٹکراؤ سے کم نہیں ہے۔ اسکیٹ بورڈ کے اولمپک مقابلوں میں شمولیت پر ٹوی ہاک جرمن لیجڈ ٹیٹوس ڈِٹمان کی طرح پژمردہ نہیں بلکہ ان کا خیال ہے کہ اس گیم سے ان مقابلوں (اولمپک گیمز) میں ایک ولولہ پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

Australien Sydney Vans Park Skateboarding WM-Tour
جاپان میں سن 2020 میں منعقد ہونے والی اولمپک گیمز میں اسکیٹ بورڈ ایک ڈسپلن کے طور پر شامل ہےتصویر: picture-alliance/ZUMA Wire/Pacific Press/H. Peterswald

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسکیٹ بورڈ کی اولمپکس میں شمولیت کو حقیقت میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے نوعمر شائقین کو اولمپک گیمز کی جانب راغب کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ابھی اسکیٹ بورڈ گیمز کے مقابلوں کے لیے قواعد و ضوابط عام نہیں کیے ہیں۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سن 2016 کے اولمپکس کو دیکھنے والے اٹھارہ سے تیس برس کے شائقین میں تیس فیصد کی کمی ہوئی تھی۔ سن 2020 کی گرمائی اولمپک گیمز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں اگلے برس چوبیس جولائی سے نو اگست تک منعقد کی جائیں گی۔

جرمنی میں اسکیٹ بورڈ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ 'مونسٹر ماسٹرشپ‘ گزشتہ بیس برسوں سے ٹیٹوس ڈِٹمان منعقد کروا رہے ہیں۔ سابقہ ٹیچر ڈِٹمان جرمن شہرمیونسٹر کے رہائشی ہیں اور اب اسکیٹ بورڈ بناتے ہیں۔ وہ جرمنی میں اسکیٹ بورڈ کو مقبول بنانے میں گزشتہ چار دہائیوں سے مصروف ہیں۔

ووزنی پیٹر (عابد حسین)