انڈین پریمئیر لیگ کے نظر ثانی شدہ شیڈول میں متوقع تبدیلی
13 مارچ 2009بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ ریاستوں میں میچوں اور عام انتخابات کی تاریخوں میں مطابقت سلامتی صورت حال کے لئے خرابی کا باعث ہو سکتی ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سات مارچ کو آئی پی ایل آرگنائزروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ عام انتخابات کی وجہ سے ان میچوں کے لئے سیکیورٹی اہلکار مہیا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
آئی پی ایل نے عام انتخابات کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی تاہم اسے اعلان شدہ جگہوں اور مدت کے درمیان ہی مکمل کئے جانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسی بنیاد پر میدان وہی رکھے گئے تھے تاہم انتخابات کی تاریخوں سے متصادم میچوں کے اوقات میں جزوی تبدیلی کی گئی تھی۔
اس حوالے سے آئی پی ایل حکام اور بھارتی وزارت داخلہ کے درمیان ہفتہ کے روز متوقع ہے۔ ملاقات میں آئی پی ایل کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی، سیکیورٹی صورتحال اور متوقع طور پر نئے شیڈول کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔