انعامی مقابلہ نومبر دسمبر 2006ء
2 نومبر 200629 اکتوبر سے ڈوئچے ویلے کا شعبہء اردو نئی ترتیب کے ساتھ روزانہ تیس تیس منٹ کی تین مجالس پیش کر رہا ہے۔ اب تک کی دو مجالس کے ساتھ ساتھ اب ہم ایک صبح کی مجلس بھی نشر کر رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ صبح کی یہ مجلس آپ کے اپنے وطن میں کس وقت شروع ہوتی ہے؟
اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا حل ایک پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر یا پھر ای میل کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔
فیصلہ اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ جیتنے والوں میںتقسیم کئے جائیں گے، دو ریڈیو سَیٹ اور متعدد دیگر قیمتی انعامات۔
اِس انعامی مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے : 31 دسمبر۔
آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا پھر براہِ راست بون کے پتے پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ پتے ہر روز نشریات کے اختتام پر نشر کئے جاتے ہیں۔