جنگِ عراق کے تین سال بعد بھی امریکہ کو وہاں عسکری اور دیگر شعبوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی بناءپر بُش انتظامیہ پر خود امریکہ کے اندر کی جانے والی تنقید میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ، یہاں تک کہ اب وزیرِ دفاع Donald Rumsfeld سے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔