پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ ہو جانے کے بعد شراکتِ اقتدار کے فارمولے پر دونوں جماعتوں کے اندر بھی اور دونوں کے مابین بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا ایک اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسی دوران معزول ججوں کی بحالی کے لئے وکلاءکی سیاہ پرچم تحریک چوتھے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہی۔