1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیلی بمباری سے لبنان شام سرحد بند

30 جولائی 2006

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے راستے حزب اللہ کی فوجی امداد کو روکنے کے لئے سرحد کی طرف جانے والی سڑک پر بمباری کرکے اس کو ناکارہ بنا یا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYKc
تصویر: AP


شام سے ملحقہ لبنان کی سرحد اسرائیلی فضائی حملے سے پہلی مرتبہ بند ہو گئی ہے ۔یہ سرحد لبنانیوں کے لئے شام کی طرف ہجرت کرنے کا واحد راستہ تھی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے راستے حزب اللہ کی فوجی امداد کو روکنے کے لئے سرحد کی طرف جانے والی سڑک پر بمباری کرکے اس کو ناکارہ بنا یا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں سے اقوام متحدہ کے دو مبصر جنوبی لبنان میں زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحدی شہر بنت جبیل سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔لیکن اس شہر پر اسرائیلی توپوں اور جنگی طیاروں کی بدستورگولہ بار ی جاری ہے۔

حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنوبی لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اسرائیل کے مرکزی شہروں میزائل فائر کریں گے۔

دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیر نے واشنگٹن میں لبنان میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدام نہ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے، موجودہ لڑائی کی ذمہ دار خود حزب اللہ ہے۔ اسے چاہیے کہ اسرائیل پر حملے بند کرے اور جنوبی لبنا ن کا علاقہ خالی کر دے۔