1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ارجنٹینا کی ٹیم کا کوچ بننے کے لیے تیّار ہوں: میراڈونا

گوہر نذیر18 اکتوبر 2008

فٹ بال کے مایہ ناز کھلاڑی ڈیگو میراڈونا نے کہا ہے کہ وہ ارجنٹینا کی ٹیم کے لئے کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں۔

https://p.dw.com/p/FcV4
ڈیگو میراڈونا کو فٹ بال کی ناریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہےتصویر: AP

میرا ڈونا نے ’’لا ریڈ‘‘ ریڈیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارجنٹینا قومی فٹ بال ٹیم کی خدمت کے لئے یہ رسک لینے کے لئے بالکل تیار ہیں۔

جمعرات کی شب ارجنٹینا کے قومی کوچ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور اس کے ایک روز بعد میراڈونا نے کوچ بننے کی خواہش ظاہر کی۔ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسیشن کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ کا انتخاب رواں ماہ کی ستائیس تاریخ کو کیا جائے گا۔

Diego Mardana
انیس سو چھیاسی میں ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے میراڈونا کیا ایک اچھے کوچ بھی ثابت ہو سکتے ہیں؟تصویر: AP


میراڈونا نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ کوچنگ کے لئے چنے جانے کے تعلق سے وہ رائے عامہ کے جائزوں میں پہلے نمبر پر نہیں ہیں، تاہم لوگوں کے دلوں میں وہ سب سے پہلے ہیں۔

ارجنٹینا سن انیس سو چھیاسی میں میکسیکو میں عالمی کپ فٹ بال کی فاتح ٹیم بنی تھی اور میراڈونا نے اسی جیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں ارجنٹینا کو عالمی کپ جتانے کیا ایک اورموقع دیا جائے۔