1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ارجنٹائن کے ہاتھوں جرمنی کوشکست

4 مارچ 2010

جنوبی افریقہ میں فٹ بال کا عالمی کپ شروع ہونے سے صرف سو دن قبل جرمن ٹیم ایک اہم ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی۔ یہ ٹیسٹ تھا، ارجنٹائن کے خلاف ایک دوستانہ میچ ، جس میں جرمنی کو ایک صفر سے شکست ہوئی۔

https://p.dw.com/p/MJ9U
گون زالو نے کھیل کے45ویں منٹ میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کیاتصویر: AP

ارجنٹائن کے کھلاڑی گون زالو نے کھیل کے45ویں منٹ میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔ گول کپیر رینے آڈلر میں میچ کے دوران زبردست اعتماد کی کمی دکھائی دی۔ دس میجوں کے بعد جرمن ٹیم کو ہونے والی اس پہلی شکست نےجرمن ٹیم کے ٹرینر یوآخم لوو کے کام میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ میچ کے بعد لوو نے کہا کہ کئی ایسے شعبے ہیں، جن میں عالمی کپ سے پہلے بہتری لانا ہو گی۔

ارجنٹائن ٹیم کے ٹرینیر ڈیاگو میراڈونا نے اس جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ٹیم ہے، جو چوبیس سال بعد ارجنٹائن کو ایک مرتبہ پھر عالمی چیمپئن بنائے گی۔ میراڈونا کے مطابق جنوبی افریقہ سے پہلے مزید محنت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہےکہ میسی کا تعلق ارجنٹائن سے ہے۔

Fußball Deutschland Argentinien München Flash-Galerie
جرمن ٹیم نے کھیل میں دفاعی انداز اختیار کر رکھا تھاتصویر: AP

ماہرین کے مطابق جرمن ٹیم نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے کپتان مشائیل بالاک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو رسک نہ لینے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔ میچ کا واحد گول جرمن گول کیپر رینے آڈلر کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔ آڈلر نے کہا کہ ان سے ایک لمحے کے لئے غلطی ہوئی اور اس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ارجنٹائن کو گول کرنےکا پہلا موقع 38 ویں منٹ میں ملا تھا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ اسی طرح میچ کے آخری منٹوں میں بھی ارجنٹائن کو اپنی برتری کو بڑھانے کا موقع ملا تاہم وہ بھی ضائع ہو گیا۔

رپورٹ عدنان اسحاق

ادارت عاطف توقیر