1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی سی سی ایوارڈز کی تقریب منگل دبئی میں منعقد ہوئی

عاطف توقیر9 ستمبر 2008

آئی سی سی ایوارڈز کی تقریب منگل کے روز دبئی میں ہوئی۔ سالانہ ایوارڈز کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں محمد یوسف کے سوا کوئی دوسرا پاکستانی کھلاڑی کسی بھی کیٹیگری میں جگہ نہ بناسکا۔

https://p.dw.com/p/FF3U
تصویر: AP

تاہم بہترین امپائر کی کیٹیگری میں پاکستان کے علیم ڈار کا نام شامل ہے۔ شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں کیا۔

ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال‘ سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے‘ جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ اور ڈیل اسٹین کو سال کے بہترین کرکٹرزجبکہ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

سال کے بہترین ون ڈے پلیئرز کی فہرست میں پاکستان کے محمد یوسف کا نام شامل ہے تاہم ان کے علاوہ اور کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی ایوارڈ کیٹگری میں جگہ نہ بناسکا۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ون ڈے پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔