1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کو احمد آباد ون ڈے میں 90 رنز سے شکست

27 فروری 2010

جنوبی افریقہ نے کپتان کیلس اور مڈل آرڈر بلے باز ڈی ویلریز کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت کو احمد آباد ون ڈے میچ میں 90 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت تین میچوں پر مشتمل اس سیریز کو پہلے ہی جیت چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/ME6i
یوسف پٹھان اور مہیندر سنگھ دھونیتصویر: AP

احمد آباد میں جنوبی افریقہ نے بھارت کے سامنے جیت کے لئے 366 رنز کا مشکل ہدف رکھا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم 275 کے سکور پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے سچن تندولکر اور وریندر سہواگ جیسے اہم کھلاڑیوں کو اس میچ کے لئے آرام دیا تھا لیکن نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کا یہ تجربہ کامیاب ثابت نہ ہو سکا۔

Kricket Jacque Kallis
کپتان کیلس نے سنچری سکور کیتصویر: AP

بھارتی شہر احمد آباد میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں محض دو وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔کپتان ژاک کیلس نے 94 بالز پر 104 جبکہ اے بی ڈی ویلریز نے محض 59 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ دونوں بیٹسمین آخر تک ناٹ آوٴٹ رہے۔ اوپنرز ہاشم آملا اور باسمین نے بالترتیب 87 اور 68 رنز سکور کئے۔ بھارتی بولر سری شانت کے نو اوورز میں 83 رنز بنے۔

Virat Kohli Indien Kricket Spieler
وراٹ کوہلی نے نصف سنچری بنائیتصویر: AP

جواب میں بھارت کی طرف سے مڈل آرڈر بیٹسمین وراٹ کوہلی نے 57، سریش رینا نے 49 اور روہت شرما نے 48 رنز بنائے لیکن کپتان دھونی، دنیش کارتھک، آل راوٴنڈر یوسف پٹھان اور اوپنر مرلی وجے خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

احمد آباد ون ڈے میچ میں ڈی ویلریز’مین آف دی میچ‘ جبکہ سچن تندولکر’مین آف دی سیریز‘ قرار پائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی اس سیریز میں بھارت نے دو ایک سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جے پور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے جیت حاصل کی جبکہ گوالیار میں ماسٹر بلاسٹر سچن کی ڈبل سنچری کی بدولت بھارت کو شاندار کامیابی ملی۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں