بھارتی ون ڈے سکواڈ میں پٹھان کی واپسی
20 فروری 2010افتتاحی بیٹسمین گوتم گمبھیر گروئن انجری کے باعث ٹیم میں نہیں ہیں جبکہ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے والے ظہیر خان بھی اب ون ڈے ٹیم میں نہیں ہیں۔
مڈل آرڈر بیٹسمین یووراج سنگھ بھی ہاتھ میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کئے جا سکے۔ آف سپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی بہن کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے سبب کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں سکواڈ میں شامل نہ کیا جائے۔
پہلے دو میچوں کے لئے بھارتی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام: مہیندر سنگھ دھونی، کپتان اور وکٹ کیپر، سچن تندولکر، وریندر سہواگ، سریش رینا، رویندر جڈیجہ، سری شانت، پروین کمار، یوسف پٹھان، وراٹ کوہلی، آشیش نہرا، امت مشرا، ابھیشیک نیئر، دنیش کارتھک، سُدیپ تیاگی اور روی چندرن اشوین۔
دوسری جانب کپتان گریم سمتھ کے زخمی ہونے کے باعث اب ژاک کیلس ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریاں بنانے والے ہاشم آملا کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
سیریز کا پہلا میچ اکیس فروری کو جے پور، دوسرا چوبیس فروری کو گوالیار جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ستائیس فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی
ادارت: افسر اعوان