1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’گرِل پُول چیلنج‘ نے چار جرمنوں کو ہسپتال پہنچا دیا

شمشیر حیدر Elizabeth Schumacher
19 فروری 2018

جرمنی میں چار افراد ایک سوشل میڈیا ’کرتب بازی‘ کا چیلنج پورا کرنے کی کوشش میں زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچے۔ ’گرِل پُول چیلنج‘ میں سردیوں کے موسم میں گرمیوں جیسا ماحول دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/2svGc
Bildergalerie Sommerwetter Europa 2013
تصویر: Reuters

اتوار اٹھارہ فروری کے روز یہ واقعہ جنوبی جرمنی میں بلیک فارسٹ کے علاقے میں واقع قصبے ٹانہائیم میں پیش آیا اور زخمی ہونے والے چاروں افراد ایک ہی کمپنی کے ملازم ہیں اور ان کی عمریں اکتیس برس سے لے کر 67 برس تک تھیں۔

سابقہ مشرقی جرمنی کی خفیہ فائلوں میں لاکھوں کی دلچسپی

جرمنی کا ایک معروف ترین غنڈہ رہا ہونے والا ہے

یہ جرمن شہری بظاہر ایک بے ضرر سوشل میڈیا چیلنج پورا کرنے کی کوششوں میں تھے لیکن بدقسمتی سے صورت حال ان کے قابو سے باہر ہو گئی اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

’گرِل پوُل چیلنج‘ میں سردیوں کے موسم میں ایک سوئمنگ پوُل بنا کر یوں فلم بندی کی جاتی ہے کہ گرمیوں کے موسم کا گمان ہو۔ سوشل میڈیا پر مختلف افراد ایک دوسرے کو ایسا چیلنج کرتے ہیں اور اگر کوئی اسے مکمل کرنے میں ناکام رہے تو اسے دوسرے گروپ کو بیئر اور سینڈوچ خرید کر دینا پڑتے ہیں۔

یہ سوشل میڈیا چیلنج خاص طور پر آسٹریا اور جرمنی کے جنوبی علاقوں میں خاصا مقبول ہے۔ لیکن اس چیلنج کا مقصد محض تفریح ہی نہیں، بلکہ کئی مرتبہ اسے کسی اچھے مقصد کے لیے چندہ جمع کرنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹانہائیم کی ایک کمپنی سے وابستہ پانچ جرمن شہری بھی ایک گرل پول چیلنج پورا کرنے کی کوشش میں تھے لیکن سب کچھ ان کے منصوبے کے مطابق نہ ہو سکا۔ ان افراد نے کمپنی کے ٹرک پر ایک سوئمنگ پُول بنایا، چار افراد اس پوُل میں موجود تھے جب کہ پانچواں شخص ٹرک چلا کر اسے ویئر ہاؤس لے جا رہا تھا۔

جب ٹرک چلایا گیا تو پانی چھلکنا شروع ہو گیا اور پوُل میں بیٹھے چاروں افراد بھی پول سے باہر کئی میٹر گہرائی میں کنکریٹ کے فرش پر جا گرے اور شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

گوگل ٹرانسلیٹر کا کمال، ناروے کی ٹیم نے 15000 انڈے خرید لیے

’مسلمانوں کی امیگریشن یورپ کو تباہ کر دے گی‘

تارکین وطن خواتین کا انضمام، کھیل اور ورک آؤٹ کے ساتھ