1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کراچی میں بدامنی کی ذمہ دار تمام جماعتیں ہیں، ایچ آر سی پی

9 اکتوبر 2011

پاکستان کے غیر سرکاری انسانی حقوق کمیشن نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگز اور بدامنی کا ذمہ دار حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/12oQJ
صرف اگست کے ایک ہفتے میں سو افراد لقمہ اجل بنےتصویر: AP

یومن رائٹس کمیشن یا ایچ آر سی پی کی چیئر پرسن زہرہ یوسف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ کے اقتباسات پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کی خرابی کی ذمہ دار تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسلح گروہ ختم کر دیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سر پرستی ترک کر دیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی کی پولیس سیاسی بنیادوں پر فیصلے کرتی ہے اور اسی باعث وہ جرائم پیشہ عناصر سے نہیں نمٹ پاتی۔

Pakistan Gewalt Karachi
رپورٹ کے مطابق ریاست عام شہریوں کو تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہےتصویر: AP

خیال رہے کہ اس برس کراچی میں ایک ہزار کے قریب افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ صرف اگست کے ایک ہفتے میں سو افراد لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ میں ریاستی مشینری اور حکومت پر بھی کڑی تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست عام شہریوں کو تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ شہر بری طرح لسانی، مذہبی، سیاسی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر منقسم ہے اور یہاں حالات دوبارہ خراب ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے انسانی حقوق کے کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

چند روز قبل پاکستانی سپریم کورٹ نے بھی کراچی کے حالات کے حوالے سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اسی نوعیت کی سفارشات حکومت کو پیش کی ہیں۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں