1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مردان میں لڑکیوں کے کالج پر حملہ، 17 طالبات زخمی

1 مارچ 2011

پاکستان کے شمال مغربی علاقے مردان میں آج منگل کے روز مبینیہ طور پرطالبان کی جانب سےخواتین کے کالج پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا۔ سرکاری حکام کے مطابق حملےکیے نتیجے میں 17 طالبات زخمی ہو گئیں۔

https://p.dw.com/p/10RLW
تصویر: DW

مردان شہری انتظامیہ کے سربراہ محمد عدیل کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے 50 کلو میٹر دور پیش آیا۔ ان کے مطابق دو عسکریت پسند خواتین کے کالج پر گرینیڈ سے حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

محمد عدیل نے 17 طالبات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

طالبان کی جانب سے کیے جانے والے ان حملوں کے سبب اب تک ملک کے 200 تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں۔

رواں سال جنوری میں پشاور کے ایک اسکول پر ایسے ہی کیے جانے والے ایک حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔

واضح رہے کہ طالبان جنگجوؤں کی جانب سے اکثر و بیشتر لڑکیوں کے اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ طالبان کے خیال میں اسلام خواتین کو جدید تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید