1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لندن: دو جرمنوں پر دہشت گردی کا مقدمہ

27 جولائی 2011

دہشت گردی کے شبے میں برطانوی بندرگاہی شہر ڈوور سے گرفتار کیے گئے دو جرمن شہریوں کو آج بدھ کے روز ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/124gn
تصویر: AP

پندرہ جولائی کو گرفتار کیے گئے ان مشتبہ افراد پر دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق انگلینڈ کی اہم بندرگاہ ڈوور سے حراست میں لیے گئے ان جرمن شہریوں کے نام کرسٹیان ہائنز ایمڈے اور روبرٹ باؤم ہیں۔ دونوں کی عمریں بالترتیب اٹھائیس اور تئیس برس بتائی گئی ہیں۔

ان دونوں افراد پر کل منگل کے روز انسداد دہشت گردی کے قانون کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر یہ دونوں جرمن شہری قریب دو ہفتے قبل پندرہ جولائی کو برطانوی کاؤنٹی کینٹ کے شہر ڈوور کی مشہور بندرگاہ سے حراست میں لیے گئے تھے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق دونوں گرفتار شدگان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایسی معلومات جمع کر رہے تھے، جو کسی دہشت گردانہ کارروائی یا اس کی منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

ان مشتبہ افراد پر برطانیہ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ 2000ء کے سیکشن 58 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ لندن پولیس نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ ان مشتبہ افراد کا ناروے میں ہوئے حالیہ خونریز حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں