1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو خواتین ہلاک، پاکستانی فوج

شمشیر حیدر AP/dpa
18 جنوری 2018

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’بلا اشتعال‘ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان میں دو خواتین ہلاک جب کہ پانچ شہری زخمی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/2r3Rw
Pakistan Kaschmir Grenze zu Indien
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو تقسیم کرنے والی سرحد پر، جسے لائن آف کنٹرول بھی کہا جاتا ہے، کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے پاکستانی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ کا یہ تازہ واقعہ پاکستانی پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیش آیا جس میں دو عام شہری ہلاک جب کہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ایل او سی پر کشیدگی، کیا پاکستان کے خلاف کوئی سازش ہے؟

بھارتی زیر انتظام کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 11 ہلاک

پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھارت پر جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی کے معاہدے کی تازہ خلاف ورزی بھی ’بلا اشتعال‘ کی گئی۔

فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اس بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم فوری طور پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عام شہریوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جنوبی ایشیا کی ان دونوں جوہری طاقتوں کے مابین گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چند روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فوج فائرنگ کی آڑ میں ’شدت پسندوں‘ کو بھارتی کشمیر بھیجنے کی کوشش میں تھی۔

پاکستان روڈ نیٹ ورک کے لحاظ سے دنیا کا اکیسواں بڑا ملک

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک، پاکستان