1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانوی صحافی کو امارات میں سزا

عاطف توقیر
25 مارچ 2018

متحدہ عرب امارات میں ایک برطانوی اخبار کے ایک مدیر کو اپنی بیوی کو ہتھوڑے سے وار کر کے ہلاک کرنے کے جرم میں دس برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2uwTx
Vereinigte Arabische Emirate Dubai Polizei Polizeiauto
تصویر: imago/Jochen Tack

فرانسِس میتھیو سزا سنائے جانے کے وقت دبئی کے کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔ انگریزی اخبار گلف نیوز کے سابقہ ایڈیٹر کو جولائی 2017 میں بیوی کو ہلاک کرنے کے الزام کے تحت موت کی سزا سنائی جا سکتی تھی، تاہم جج فہد الشمسی نے اسے دس برس قید کی سزا سنائی۔

بھارت میں پہلی مرتبہ گائے کے ’شدت پسند محافظوں‘ کو سزا

جرمن لڑکی کے ریپ اور قتل کے مجرم کو عمر قید کی سزا

آؤشوٹس کیمپ میں قید پولش لڑکی کی 'رنگین' تصویر نے ماضی کی تلخ یادوں کو تازہ کردیا

میتھیو کی مقتولہ اہلیہ  62 سالہ جین میتھیو کے بھائی سزا سنائے جانے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود تھے، تاہم انہوں نے صحافیوں سے بات چیت سے احتراز کیا۔ میتھیو کے وکیل نے بھی اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ آیا وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ برس چار جولائی کو انہیں دبئی کے علاقے جُمیرا کے نواح میں تین کمروں کے گھر میں طلب کیا گیا تھا، جہاں انہیں خاتون مردہ حالت میں ملی، جب کہ اس موقع پر میتھیو نے پولیس کو بتایا تھا کہ گھر میں ڈاکو آگئے تھے، جنہوں نے ان کی بیوی کو ہلاک کر دیا۔ یہ جوڑا تیس برس سے زیادہ عرصے سے رشتہ ازدواج میں تھے۔

پولیس کے مطابق تفتیش میں تاہم بتایا کہ اس کی بیوی قرض کی وجہ سے شدید غصے میں تھی کیوں کہ انہیں یہ گھر چھوڑنا پڑ رہا تھا اور اسی دوران جاری جھگڑے کے نتیجے میں جب اس کی بیوی نے اسے برا بھلا کہا تو وہ ہوش کھو بیٹھا۔

میتھیو کے مطابق اس کی بیوی نے تکرار کے دوران اسے دھکا دیا تھا، جس کے بعد اس نے ہتھوڑا اٹھایا اور اپنی بیوی کے سر پر دو مرتبہ مارا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق اگلے روز صبح میتھیو نے پولیس طلب کرنے سے قبل گھر کو اس طرح ترتیب دینے کی کوشش کی کہ یہ ڈکیتی کی واردت دکھائی دے، جب کہ آلہء قتل یعنی ہتھوڑے کو بھی اس نے ایک قریبی کچرہ دان میں پھینک دیا۔

میتھیو سن 1995 سے 2005 تک گلف نیوز میں صحافی کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے تھے اور بعد میں انہیں مدیر بنا دیا گیا تھا۔ وہ قتل کے اس واقعے کے وقت بھی گلف نیوز سے وابستہ تھے، تاہم گلف نیوز کی طرف سے انہیں اب ’سابقہ ملازم‘ قرار دیا جاتا ہے۔