1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولمپکس میں چین کی برتری قائم

عاطف توقیر16 اگست 2008

بیجنگ میں جاری اولمپک مقابلوں میں تمغوں کے چارٹ پر چین پہلے، امریکہ دوسرے جبکہ جرمنی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Ey7S
گولڈ میڈل کے حصول کے بعد چینی کھلاڑی اپنی خوشی کا برملا اظہار کررہے ہیںتصویر: AP

بیجنگ اولمپکس کے آٹھویں روز بھی میزبان چین کوسونے کے24 ، چاندی کے9 اور کانسی کے پانچ تمغوں کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔ امریکہ 14 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Olympia Peking Schwimmen USA Michael Phelps
امریکی تیراک مائکل فلپس اولمپکس کے کامیاب ترین کھلاڑیتصویر: AP

طلائی تمغوں کی دوڑمیں جرمنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اب جرمنی 8 طلائی، 2 سلور اور کانسی کے 3 تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 100 میٹر فری اسٹائل میں جرمنی کی اسٹیفن بریٹا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

امریکی تیراک مائیکل فیلپس کی 8 گولڈ میڈلز کے حصول کے لئے پیش قدمی جاری ہے ۔ فیلپس نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں بیجنگ اولمپک کا چھٹا اور مجموعی طور پر اولمپکس میں اپنا 12 گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں