1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن کھلاڑیوں کا بیجنگ اولمپکس میں پہلا میڈل

11 اگست 2008

بیجنگ اولمپکس میں شامل جرمن خاتون پیراکوں نے اپنے ملک کے لئے پہلا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔ واٹر جمپنگ کے شعبے میں تیسری پوزیشن کے ساتھ یہ تمغہ ڈِیٹے کوٹسیان اور ہائیکے مایئرنے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔

https://p.dw.com/p/Eu09
جرمنی اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے مابین ہینڈ بال میچ میں ایک پنلٹی شاٹ کا منظرتصویر: AP

اس کھیل میں سونے کا تمغہ چینی اور چاندی کا تمغہ روسی خواتین کے حصے میں آیا۔

تیراکی ہی میں مردوں کےچار سو میٹر مقابلے میں گولڈ میڈل امریکی کھلاڑی مائیکل فیلپس نے حاصل کیا جنہوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ چار ضرب سو میٹر کے خواتین کے فری سٹائل سوئمنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل ہالینڈ نے جیتا۔

اس کے علاوہ باسکٹ بال کے مقابلوں میں جرمن ٹیم نے انگولا کے خلاف اپنا میچ جیت لیا جبکہ جرمنی ہی کی ہینڈ بال کی قومی ٹیم بھی جنوبی کوریا کے خلاف اپنے پہلےمقابلے میں کامیاب رہی۔

سٹریٹ سائیکلنگ کے خواتین کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ برطانیہ کی نِکول کُک اور چاندی اور کانسی کے تمغے سویڈن اور اٹلی کی کھلاڑیوں نے حاصل کئے۔

مردوں کے فٹ بال کے مقابلوں میں آئیوری کوسٹ نے سربیا کو چار دو سے اور اٹلی نے جنوبی کوریا کوتین صفر سے ہرا دیا جبکہ امریکہ اور ہالینڈ کی قومی ٹیموں کے مابین میچ دو دوگول سے برابررہا۔