1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکا میں چاقو سے وار کرنے والے شخص پر نئی فرد جرم عائد

22 مارچ 2018

امریکا کی ایک عدالت میں جیوری نے اس کینیڈین شخص پر دہشت گردی کی اضافی فرد جرم  عائد کی ہے، جس نے گزشتہ برس ایئر پورٹ پر ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے وار کیا تھا۔  

https://p.dw.com/p/2ul4m
USA Flint Polizist auf US-Flughafen in den Hals gestochen
تصویر: picture alliance/AP/dpa/The Flint Journal-MLive/J. May

امریکی ریاست مشی گن کی ایک عدالت کے مطابق 50 سالہ آمور فتوحی ایک حکومتی اہلکار کو قتل کرنے کی نیت سے کینیڈا سے امریکا میں داخل  ہوا تھا اور اس نے’’ قومی حدود میں دہشت گردی کا عمل ‘‘ سر انجام دیا، جس کی وجہ سے اس پر یہ فرد جرم عائد کی جا رہی ہے۔  

فتوحی، تیونسی نژاد کینیڈین ہے اور دہری شہریت کا حامل ہے۔ اس پرگزشتہ برس امریکا کے بشپ  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایک اہلکار، جیف نیوائل پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کرنے پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ 

امریکی اٹارنی جنرل میتھیو شنائڈر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا  گیا ہے، ’’ فتوحی پر عائد کی گئی فرد جرم اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ ہم مکمل قانونی حدود میں رہتے ہوئے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے جو مشی گن کے کسی بھی شہری کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔‘‘

USA Messerattacke auf dem Bishop International Airport in Flint
تصویر: picture-alliance/AP Photo/The Flint Journal-MLive.com/D. Adams

امریکا کے حوالے سے یورپی اسلحہ ساز اداروں کا دوہرا معیار

اسلحے کے تاجروں کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑھائی میں

فتوحی پر عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق اس نے مانٹریال میں اپنے گھر سے امریکا میں اسلحے کے قوانین سے متعلق ریسرچ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ وہ کون سے قریبی امریکی ریاست ہے جہاں سے اسلحہ خریدنا آسان ہے۔ اس نے اپنے بینک اکاونٹ سے گن خریدنے کے لیے پیسے نکالے اور حملہ کرنے سے پانچ دن پہلے گاڑی کے ذریعے امریکا میں داخل ہوا۔ 18 جون 2017 کو مشی گن میں ہونے والے ایک گن شو میں آتشیں ہتھیار خریدنے میں ناکامی کے بعد اس نے چاقو خریدا۔ مشی گن کے فلنٹ ایئر پورٹ کے بارے میں آن لائن معلومات اکھٹی کی اور ہوائی اڈے پر پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حمل کا جائزہ لینے کے لیے رخ کیا۔  21 جون کو شام، افغانستان اور عراق میں ہونے والی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس نے ایئرپورٹ پر موجود اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے بعد اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

سرکاری وکلاء  کے مطابق اضافی فرد جرم کی روشنی میں فتوحی کو جلد ہی سزا سنائی جائے گی۔