1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرسمس  منانے پر انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیاں

انفومائگرینٹس
22 دسمبر 2017

بھارت میں  دائیں بازو کی  ہندو تنظیموں نے  ملک میں آباد  مسیحی اقلیتوں کو کرسمس منانے سے خبردار کرتے ہوئے حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2pqYa
Indien Proteste in Neu-Delhi
تصویر: Reuters/A. Mukherjee

بھارت میں موجود ڈی ڈبلیو کے صحافی مرلی کرشن کی ایک رپورٹ کے مطابق  اس ہفتے ہندو انتہا پسند تنظیم ویشوا ہندو پریشد سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے راجستھان کے ایک گاوں میں معنقد کرسمس کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کی۔ وہاں موجود لوگوں سے مائیکروفون چھیننے کے ساتھ ساتھ کرسمس کے کیلنڈر اور مذہبی کتابیں پھینک دیں۔ تقریب کے منتظمین  پر الزام  عائد کیا کہ وہ کرسمس کی آڑ میں لوگوں کا مذہب تبدیل کر رہے ہیں۔

Indien Weihnachtsmarkt in Kalkutta
تصویر: DW/S. Bandopadhyay

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے اس تقریب کے منتظم، مسیحی شکتی سمیتی کے سیکرٹیری لکشمن مینا کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ مینا کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اُن سے پوچھ گچھ جاری ہے کہ اس تقریب کے پیچھے کوئی مذموم مقاصد تو نہیں ہیں۔  

بھارتی کثیرالثقافتی سماج کو عدم برداشت کا سامنا

بھارت، جبراﹰ مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں پادری گرفتار

دوسری جانب دائیں بازو کی ایک اور انتہا پسند ہندو جماعت نے علی گڑھ میں قائم مسیحی اسکولوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرسمس کا تہوار نہ منائیں کیونکہ یہ دوسرے طالب علموں  کو مسیحیت کی جانب مائل کر دے گا۔

اس جماعت کے کارکنوں کے مطابق ہندو اکثریت رکھنے والے اسکولوں میں کرسمس منانا ایک طرح سے ہندو بچوں کا جبری طور پر  مذہب تبدیل کروانے کے مترادف ہے۔