1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شام کی کابینہ مستعفی

29 مارچ 2011

شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ملک میں پھیلی انتہائی انتشار کی صورتحال کے باعث ملکی کابینہ مستعفی ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/10jhv
صدر بشار الاسدتصویر: AP

شام کے صدر بشار الاسد نے کابینہ کے ساتھ آج منگل کے روز ہونے والی ایک ملاقات کے بعد پوری کابینہ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ شام کے سرکاری  خبر رساں ادارے کے مطابق  صدر نے مستعفٰی وزیر اعظم ناجی الا قطاری کو ملک کا عبوری وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔وہ سن 1993ء سے اب تک وزیر اعظم کے عہدے پرفائز تھے۔

حکومت کی جانب سے یہ قدم گزشتہ ایک ہفتے سے زائد جاری ملک میں عوامی مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدر بشار الاسد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ ملک میں نافذ ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ شہری خود مختاری اور سیاسی آزادی پر عائد کی جانے والی حکومتی سخت گیر پابندیاں بھی واپس لیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت کے پاس پہلے ہی طاقت کم تھی جبکہ ملک کا اصل کنٹرول شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کے ہاتھوں میں ہے۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں