1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بعض جانوروں میں ہم جنس پرستی کا رجحان پایا جاتا ہے

عابد حسین این سوفی برینڈلین
3 اگست 2017

معاشرے میں بعض انسان ہم جنس پرستی کی جانب مائل دکھائی دیتے ہیں۔ تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جانوروں میں بھی ہم جنس پرستی کا رجحان پایا جاتا ہے۔ ان میں کیڑے، مچھلیاں، پرندے اور دودھ پلانے والے جانور شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/2hdTN
Teheran Zoologischer Garten Gänsegeier
تصویر: Fereydun Masomian

تحقيق سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ ہزار جانوروں، کیڑوں اور مچھلیوں کی ایسی اقسام ہیں جنہیں ہم جنس پرستی کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ جنسی میل ملاپ رکھتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر نر ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ جفتی کرتے ہیں۔ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کے چڑیا گھر سے منسلک ماہرِ حیاتیات جیسپر بُوئکس کا کہنا ہے کہ جانوروں کی دنیا میں نر اور مادہ کے درمیان جنسی عوامل تو عام ہيں لیکن ہم جنسی پرستی بھی پائی جاتی ہے۔

تائیوانی قانون سے چین کے ہم جنس پرستوں میں شادمانی

’ہم جنس پرستوں پر دورانِ قید تشدد، یہ الزامات بے بنیاد ہیں‘

ہم جنس پرستوں کی شادی، چینی معاشرہ بھی متاثر ہو سکتا ہے

دونوں ہم جنس پرستوں کو بیت مارے جائیں، عدالتی حکم

ماہرین کا خیال ہے کہ جانوروں میں دو نر جانوروں میں ایسے جنسی ملاپ کی کئی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ مادہ کی فوری عدم دستیابی ہے۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ نر جانور جبلتی تسکین اور مسرت کے لیے ایسی جنسی سرگرمی میں ملوث ہوتے ہیں۔ بسا اوقات سیکس کی شدید طلب کی وجہ سے اُن میں لڑائی بھی ہوتی ہے۔

China Harbin Pinguin mit Ei
پنگوئن میں بھی ہم جنس پرستی کے جذبات پائے جا سکتے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/ Maxppp Tpg

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جبلتی تسکین یا اشتہائی دباؤ کے تحت لڑنے جھگڑنے والے نر جانور بنیادی طور پر ہم جنس پرست نہیں قرار دیے جا سکتے، لیکن وہ نر کی عدم موجودگی میں تولیدی دباؤ میں اپنے کسی نر ساتھی کو بھی نہیں چھوڑتے۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ کئی نر جانوروں میں طویل عرصے تک ہم جنسیت کا رویہ پایا گیا ہے اور انہیں باقاعدہ طور پر ہم جنس پرست قرار دیا جا سکتا ہے۔

بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستی

ایمسٹرڈيم کے چڑیاگھر میں بڑے جثے والی گدھ کی نسل گریفون ولچر کے دو نر برسوں سے ایک ہی پنجرے میں رہتے ہیں اور انہیں ’لَو برڈ‘ قرار دیا جاتا ہے۔ کئی سالوں سے اس گریفون وولچرز جوڑے کے درمیان جنسی روابط قائم ہیں۔ ان کے اس رویے کی حیوانیات کے ماہرین کے پاس کوئی ٹھوس وجوہات بھی نہیں ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ گریفون ولچر ’مونوگیمس‘ یعنی نر اور مادہ کے جنسی تعلقات کا حامل جانور ہے۔

اسی طرح نیو یارک کے چڑیا گھر میں چینی نسل کے دو نر پینگوئن بھی چھ برس سے ہم جنس پرست بتائے گئے ہیں۔ ولندیزی ریسرچر جیسپر بُوئکس نے اس تناظر میں یہ بھی کہا کہ جانوروں میں ہم جنس پرستی ایک مشکل اور پیچیدہ معاملہ ہے کیونکہ مؤثر ڈیٹا کی کمی ہے۔ بُوئکس کے مطابق بہت کم ماہرینِ حیوانات اس معاملے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ وہ اس کم ڈیٹا اور سائنسی وجوہات کے باوجود جانوروں میں ہم جنسی پرستی کے رویے کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہیں۔