1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسٹراؤس کاہن کے خلاف تفتیش خارج

14 اکتوبر 2011

فرانس کے دفتر استغاثہ نے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومنیک اسٹراؤس کاہن کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش کے الزامات پر تفتیش خارج کر دی ہے۔ ان پر یہ الزامات فرانسیسی مصنفہ ٹرسٹین بانن نے لگائے تھے۔

https://p.dw.com/p/12rf4
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اسٹراؤس کاہنتصویر: dapd

فرانسیسی مصنفہ کا کہنا تھا کہ دوہزار تین میں کاہن نے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کو شش کی تھی۔ ان الزامات پر تفتیش ثبوتوں کی کمیابی کی بناء پر خارج کی گئی جبکہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ شکایت دیر سے کی گئی۔

دفتر استغاثہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’شواہد کی کمیابی کے باعث جنسی زیادتی کی مبینہ کوشش کے کیس پر مزید پیش رفت نہیں ہو سکتی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ کاہن کے وکیل نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاہن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مصنفہ کی مرضی کے بغیر ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی تھی۔ کاہن اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ کہ انہوں نے مصنفہ کے ساتھ زنا بالجبر کی کوشش نہیں کی تھی اور یہ کہ یہ سب ان کے دماغ کی اختراع ہے۔

Frankreichs Justiz stellt Ermittlungen gegen Strauss-Kahn ein Flash-Galerie
فرانسیسی مصنفہ بانن کے وکیل نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa

استغاثہ کی جانب سے کاہن کے خلاف تفتیش کے خارج ہونے پر فرانسیسی حلقوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار تو کیا جا رہا ہے تاہم نیویارک میں ایک ہوٹل کی ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کے الزامات اور فرانسیسی مصنفہ ٹرسٹین بانن کی طرف سے بھی اسی نوعیت کے الزامات نے آئی ایم کے سابق سربراہ کے خواتین سے برتاؤ کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ٹرسٹین بانن نے کاہن پر الزام عائد کیا تھا کہ کاہن نے ان کو اپنے اپارٹمنٹ پر بلا کر زنا بالجبر کی کوشش کی تھی۔ ٹرسٹین بانن کے وکیل کے مطابق کاہن دیگر خواتین کے ساتھ بھی اس نوعیت کی کوششیں کر چکے ہیں۔ انہوں نے تفتیش کے خارج ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں