1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین: کورونا وبا کے باعث ہونے والی اموات میں اضافہ

16 جنوری 2022

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک میں کورونا کی وبا کے دوران ہونے والی اموات میں 27 فیصد اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/45Y9C
Corona-Tote in Polen
تصویر: STR/NurPhoto/picture alliance

14 جنوری بروز جمعہ جاری کیے گئے مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین میں کووڈ 19 کے باعث اموات کی شرح میں 27  فیصد کا اضافہ گزشتہ نومبر میں رونما ہوا۔  یورپی یونین کے محکمہ شماریات نے تاہم اس امر کی نشاندہی بھی کی ہے کہ تمام یورپی ممالک میں کورونا وبا کے دوران اموات کی شرح مختلف رہی ۔

بلغاریہ اور رومانیہ وہ دو مماک ہیں جہاں کورونا وبا کی وجہ سے نومبر میں اموات کی شرح سب سے زیادہ نوٹ کی گئی۔ یورپی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق بلغاریہ میں اموات کی شرح 88 فیصد جبکہ رومانیا میں اسی ماہ کے دوران اموات کی شرح میں 84 فیصد کا اضافہ ہوا۔

بچے کورونا وبا کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

مشرقی یورپ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر سے بلغاریہ میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کی وجہ سے روزانہ بنیادوں پر ہونے والی اموات  کی تعداد بڑھ رہی ہے اور بلغاریہ کے صرف 30 فیصد عوام کورونا وائرس کے خلاف دونوں ویکیسن لگوا چکے ہیں جو کہ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں ویکسینیشن کی انتہائی کم شرح ہے۔ اُدھر رومانیہ میں بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے جہاں اب تک صرف 40 فیصد عوام نے کووڈ 19 کے ویکسین کی دونوں شاٹس لگوائیں ہیں۔ 

Symbolbild I Coronavirus - USA
مشرقی یورپ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید شدت اختیار کر رہا ہےتصویر: Marcio Jose Sanchez/dpa/AP/picture alliance

ان اعداد و شمار کے مطابق سویڈن میں تاہم شرح اموات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے بلکہ اس نوڈک ملک میں دیگر یورپی ممالک کے برعکس گزشتہ نومبر میں اموات کی شرح میں 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سویڈن نے حال ہی میں اپنےہاں کورونا کی وبا کے سبب لگی پابندیوں کو سخت تر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کام کرنے والے باشندوں کو زیادہ سے زیادہ ' ہوم آفس‘ یا گھر سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ر ب/ ک م (روئیٹرز)