1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمیورپ

یورپ بھر میں مجرمان کے ’خطرناک‘ نیٹ ورک پر چھاپے، 44 گرفتار

26 نومبر 2022

پولیس نے یورپ بھر میں نوے سے زائد مقامات پر چھاپوں میں کوکین، چرس، بھنگ اور میتھمفیٹامائن سمیت بڑی مقدار میں منشیات برآمد کیں۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ مجرمانہ نیٹ ورک ایک کمپنی کی طرح کام کرتا ہے۔

https://p.dw.com/p/4K7xX
Europol - Migrantenschmuggel
تصویر: DGJ/Federal Police

دس ممالک کی پولیس نے یورپ بھر میں کیے گئے ایک مربوط آپریشن میں منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث 44 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔ یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یورو پول اور یورپی عدالتی اتھارٹی یوروجسٹ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا، ''گرفتار افراد پر ایک سنگین خطرناک مجرمانہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کا شبہ ہے، جسے یورپی یونین میں سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔‘‘

ہیمبرگ میں یورپی تاریخ کی سب سے بڑی برآمدگی، سولہ ٹن کوکین

Europol - Migrantenschmuggel
اس مجرمانہ نیٹ ورک سے منلسک افراد کو یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ تک سے گرفتار کیا گیا ہےتصویر: DGJ/Federal Police

حکام نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک جرمنی، فرانس اور جمہوریہ چیک سمیت کئی یورپی ممالک میں متحرک ہے۔ نیٹ ورک سے منسلک  مشتبہ افراد کو جمہوریہ چیک، لٹویا، لتھوانیا، فرانس، جرمنی، پولینڈ، ناروے، سلوواکیہ، ہنگری اور اسپین کے ساتھ ساتھ امریکہ سے گرفتار کیا گیا۔

 'ایک کمپنی کی طرح تشکیل دیا گیا‘ جرائم کا نیٹ ورک

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس مجرمانہ نیٹ ورک کے یورپ سے باہر منشیات کے اسمگلروں سے بھی رابطے ہیں۔ حکام نے کہا، ''اس مجرمانہ نیٹ ورک کا صرف منشیات اسمگلنگ کا پیمانہ اتنا بڑا ہے کہ اس کی سرگرمیاں تین براعظموں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔‘‘ پولیس نے یورپ بھر میں 90 سے زائد چھاپوں میں کوکین، چرس، بھنگ اور میتھمفیٹامائن سمیت بڑی مقدار میں منشیات برآمد کیں، ''دوسری اشیاء سمیت منشیات کی کھیپ  بحری جہازوں اور ٹرکوں میں پائی گئی ہے، جو اکثر  خفیہ مقامات پر رکھی جاتی تھیں۔‘‘

ڈارک نیٹ پر منشیات اسمگلنگ: بین الاقوامی کارروائی

Niederlande Außenansicht der Europol-Zentrale in Den Haag
یورپی یونین کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یورو پول کا نیدر لینڈز میں واقع دفتر کی عمارتتصویر: Mike Corder/AP Photo/picture alliance

کہا جاتا ہے کہ اس نیٹ ورک کا ڈھانچہ ایک کمپنی کی طرح ہے۔ اس نیٹ ورک کا حصہ مختلف جرائم پیشہ گروہ منشیات کی بھاری کھیپ کو منظم کرنے سے لے کر ان کی سرحدوں کے پار تقسیم تک، منشیات کی اسمگلنگ کے پورے سلسلے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یورپ کی انتہائی مطلوب مجرم خواتین

یوروپول کے خطرناک منظم جرائم کے انسداد کے شعبے کے سربراہ جیری لیوکو نے کہا، ''مجرم سرحدوں کے پار تعاون کرنے میں اچھے ہوتے ہیں، آج کی اس طرح کی کارروائیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اور عدالتی حکام بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں۔‘‘

 اس سلسلے میں بین الاقوامی تحقیقات کی قیادت لتھووانیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر اور لتھوانیائی فوجداری پولیس بیورو نے کی۔

 ش ر ⁄ ع س ( اے ایف پی، ڈی پی اے)

 

طالبان نے پوست کی کاشت پر پابندی کا نفاذ شروع کر دیا