1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یوایس اوپن میں عالمی نمبر ایک سافینا کی شکست

6 ستمبر 2009

امریکہ میں ٹینس کے یو ایس اوپن مقابلوں کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ یہ ہے کہ عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی دینارا سافینا اس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کےچھٹے روز چیک جمہوریہ کی قدرے غیر معروف پیٹرا کوِیتووا سے ہار گئیں۔

https://p.dw.com/p/JTOs
روسی کھلاڑی دینارا سافیناتصویر: AP

US Open کے تیسرے راؤنڈ کے اس مقابلے میں ٹین ایجر Kvitova نےٹاپ سیڈ سافینا کو چھ چار، دو چھ اور سات چھ سے ہرایا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ روسی شہری سافینا سال رواں کے دوران کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچیں۔

نیویارک میں 23 سالہ سافینا اور 19سالہ کویتووا کا یہ میچ صبح ساڑھے چار بجے ختم ہوا اور کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں یہ آج تک کا سب سے دیر سے ختم ہونے والا مقابلہ ثابت ہوا۔

جیت کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے اور ناکامی کڑواہٹ کی باعث۔ میچ کے بعد دینارا سافینا اس وجہ سے بھی بہت غصے میں تھیں کہ یو ایس اوپن کے منتظمین نے ایک دوسرا میچ بہت دیر سے ختم ہونے کی بناء پر، تقریبا آخری وقت پر سافینا اور کویتووا کے میچ کا طے شدہ کورٹ بدل دیا تھا۔

سافینا نے بعد ازاں یہ بھی کہا کہ اگر کوئی کورٹ بڑی دیر سے خالی ہوا تھا تو منتظمین کو کسی اور مقابلے کو کسی دوسرے کورٹ میں منتقل کر دینا چاہیے تھا، نہ کہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی کے میچ کو۔

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: ندیم گِل