1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہمتحدہ عرب امارات

یو اے ای سلنڈر دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

24 مئی 2022

یواےای کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/4Bn3u
تصویر: Thomas Koehler/photothek/picture alliance

پولیس کے مطابق پیر کے روز ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ سے چھ قریبی عمارتیں اور متعدد دوکانیں بھی جھلس گئی تھیں۔

 محمکہ پولیس کی ایک ٹویٹ کے مطابق،'' ابتدائی اطلاعات کے مطابق  64 افراد کومعمولی زخم آئے ہیں جبکہ 56 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے اور دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔‘‘

پولیس کے مطابق پیر کے روز ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ سے چھ قریبی عمارتیں اور متعدد دوکانیں بھی جھلس گئی تھیں۔

چار متاثرہ عمارتوں میں سے تمام لوگوں کو با حفاطت باہر نکال لیا گیا ہے اور ان کو عارضی طور پر دوسری جگہوں پر رہائش مہیا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان افراد کو عمارتوں کے مکمل محفو‌‌ظ تصور کیے جانے کے بعد ہی وہاں لوٹنے کی اجازت دی جائے گی۔

دبئی میں ژالہ باری

ایک عینی شاہد نے مقامی اخبار 'دی نیشنل‘ کو بتایا کہ اس نے  دوپہر کھانے کے وقت دو دھماکوں کی آواز یں سنیں۔ اس عینی شاہد کے مطابق، '' دھماکے کی پہلی آواز ہلکی تھی اور لوگوں نے آگ بجھانے والے عملے اور پولیس کو فون کرنا شروع کر دیے۔ اس کے بعد جلد ہی بڑا دھماکہ ہو گیا اس کی آواز خاصی اونچی تھی جس سے گھروں کی کھڑکیاں ہل گئیں اور بعض دفاتر میں کھڑکیوں کےشیشے بھی ٹوٹ گئے۔‘‘

حکام نے اس دھماکے کے پیچھے کسی بھی تخریبی کاروائی کا عندیہ نہیں دیا ہے۔ البتہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سترہ جنوری کو ابو ظہبی میں ایک ڈرون اور میزائل حملے میں آئل ٹینکر پر کام کرنے والے تین کارکنوں کی ہلاکت کے بعد سے  متحدہ عرب امارات   ہائی الرٹ پر ہے۔  یو اے ای سن 2015 سے یمن میں سعودی باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی فوجی  اتحاد کا حصہ ہے۔

ش ر / ب ج (اے ایف پی)