1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہنوور ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی پُر اعتماد

ڈوئچے ویلے، شعبہ اُردو، بون29 جنوری 2009

ہنوور کی فُٹ بال ٹیم اس مرتبہ پُر اعتماد نظر آرہی ہے۔ ٹیم کے کوچ ڈئیٹر ہیکنگ کا کہنا ہے کہ اگر ہیرتھا بی ایس سی اور بروسیا ڈورٹمنڈ جیسے کلب یورپی چیمپین شپ میں شرکت کے لئے جدوجہد کرسکتے ہیں تو ہنوور کلب پیچھے کیوں رہے۔

https://p.dw.com/p/GjXa
ہنوور کلب کو میکائیل فورسل سے توقع ہے کہ وہ فارورڈ لائن میں نئی جان پیدا کر دیں گےتصویر: picture-alliance/dpa

ہنوور کی فُٹ بال ٹیم اس مرتبہ بڑے اعتماد کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ ٹیم کے کوچ ڈئیٹر ہیکنگ کا کہنا ہے کہ اگر ہیرتھا بی ایس سی اور بروسیا ڈورٹمنڈ جیسے کلب یورپی چیمپین شپ میں شرکت کے لئے جدوجہد کرسکتے ہیں تو ہنوور کلب پیچھے کیوں رہے۔

ہنوور96 جرمن فُٹ بال لیگ بنڈس لیگامیں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں کامیاب رہی۔ اب اس کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر کے درجہ بندی کی فہرست میں آگے جائے۔ ٹیم کو اس بات کی امید بھی ہے اور نئے کھلاڑی اس حوالے سے زیادہ پُراعتماد نظر آتے ہیں۔

Fußball Bundesliga VfL Wolfsburg - Hannover 96
ہنوور ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی زیادہ پُر اعتماد نظر آرہے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa

ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے کوچ بھی خوش ہیں۔

بالخصوص فن لینڈ کے کھلاڑی میکائیل فورسل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ فارورڈ لائن میں نئی جان پیدا کر دیں گے۔ مزید براں بائرن میونخ کی ٹیم سے حاصل کئے جانے والے کھلاڑی یان شلانڈرف، ٹیم میں موجود مائک ہانکے اور ییری شٹاینر کی شکل میں کوچ کے پاس اب چار ایسے کھلاڑی ہیں جو مخالف ٹیم کی دفاعی لائن توڑ کر گول کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹیم مینیجر کرسٹیان ہوخ شٹیٹر کہتے ہیں: ’’نئے کھلاڑیوں کی آمد کے بعد یہ بات اب ممکن ہے کہ ہماری ٹیم اور ہم سے آگے کی ٹیموں کے درمیان پوائنٹس میں جو فرق پایا جاتا ہے اسے کم کیا جا سکے۔

ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی:

یان شلانڈرف، ماریو ایگی من، مائکل فورسل، لیون بالوگن اورفلوریان فروملووٹز

ٹیم سے خارج ہونے والے کھلاڑی:

گُنار تھور والڈسن، وحید ہاشمیان، سویرن ہالفار، داریوز زوراوٴ، بینیامن لاوٴتھ، رچرڈ گولز اور فرانک یورچ