1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہالی وڈ کی فلموں میں سگریٹ نوشی کے مناظر میں کمی

16 جولائی 2011

گزشتہ پانچ سالوں میں ہالی وڈ کے اندر ایسی فلموں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس میں ہیروز کو متواتر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/11wU7
تصویر: AP/Paramount Pictures-Marvel Studios/Z.Rosenth

ایک تازہ جائزے کے مطابق اس پیشرفت کے سبب امریکی نوجوانوں میں تمباکو نوشی کی جانب راغب ہونے کا رجحان نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران 55 فیصد کامیاب فلموں میں سگریٹ نوشی کا کوئی بھی منظر شامل نہیں تھا۔ 2005ء میں ایک تہائی کامیاب فلموں میں سگریٹ نوشی والے مناظر دکھائے گئے تھے۔

Flash-Galerie Afghanistan Bollywood in Kabul
اب سگریٹ نوشی کو فلموں میں کم کم ہی جگہ دی جاتی ہےتصویر: AP

یہ اعداد و شمار مرکز برائے بچاؤ اور انسداد امراض CDC کی رپورٹ میں پیش کیےگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان چھ سالوں میں ہالی وڈ کی نمایاں اور مشہور فلموں میں سگریٹ نوشی کے دو ہزار مناظر دکھائے گئے۔ گزشتہ سال فلموں میں سگریٹ نوشی کے مناظر میں جوکمی ریکارڈ کی گئی وہ اس ضمن میں گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے بڑی ہے۔ ہائی اسکول جانے والے طالب علموں میں سگریٹ نوشی کی شرح میں دیکھی جانے والی کمی کو بھی اسی سے نتھی کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال CDC ہی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2000ء تا 2009ء کے دوران مڈل اسکول میں سگریٹ پینے والے طالب علموں کی شرح 11 فیصد سے 5 فیصد تک گر گئی تھی۔ اسی طرح ہائی اسکول کے طالب علموں میں بھی سگریٹ نوشی کا رجحان کم ہوا جو شرح کے اعتبار سے مڈل اسکول کے طالب علموں سے کم ہے۔ امریکہ میں چھ میں سے تین بڑی فلمساز کمپنیاں اسی پالیسی پر عمل پیراں ہیں کہ وہ اپنی فلموں میں سگریٹ نوشی سے متعلق مناظر نہیں دکھائیں گے۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں