1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’گیند اب یونان کی کورٹ میں ہے‘

کشور مصطفیٰ15 جون 2015

وزیر اعظم الیکسِس سپراس نے آئی ایم ایف اور پورپی یونین کے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنے تک صبر سے کام لینے کا کہا ہے۔ سپراس نے قرض دھندگان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر ’موقع پرستی‘ سے کام لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1FhZT
تصویر: REUTERS/Alkis Konstantinidis

یونان کے قرضوں کا بحران روز بروز سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ویک اینڈ پر یونان، یورپی یونین اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا ایک دور بےنتیجہ رہا۔ یونانی وزیر اعظم نے قرض دہندگان پر یونان کو لوٹنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

پیر کو ایک یونانی روزنامے کو بیان دیتے ہوئے یونان کے وزیر اعظم الیکسِس سپراس کا کہنا تھا،’’ یونان، آئی ایم ایف اور پورپی یونین کے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنے تک صبر سے کام لے گا۔ سپراس نے قرض دھندگان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر ’موقع پرستی‘ سے کام لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ یونان کی بائیں بازو کی بچت مخالف حکومت نے یورپی اتحاد اور آئی ایم ایف کی طرف سے پیش کردہ بیل آؤٹ پیکج میں درج سخت ترین بچتی اصلاحات پر سخت ناگواری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یونان کے پنشن کے نظام کو کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ سپراس نے اس بارے میں مزید کہا،’’ قرض دھندگان بیل آؤٹ پیکیج کے بہانے پانچ برسوں سے یونان کو لوٹ رہے ہیں۔ اب یہ پنشن میں جو کٹوتی کا اصرار کر رہے ہیں اس سے ان کے سیاسی مقاصد وابستہ ہیں‘‘۔

EU Sondergipfel Bilaterale Merkel Tsipras in Brüssel
یونانی وزیر اعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقاتتصویر: r

ایتھنز حکومت، یورپی یونین اور دورسے قرض دینے والے اداروں کی سخت پالیسی کی لپیٹ میں آیا جب جرمن وزارت مالیات کے ایک ترجمان نے کہا تھا،’’ اب گیند یونان کی کورٹ میں ہے‘‘۔ اولانڈ نے کہا ہے کہ یونان کے قرضوں کے بحران کے حوالے سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز جلد سے جلد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا۔ آج پیر کے روزفرانسیسی دارالحکومت پیرس کے قریب دنیا کے سب سے بڑے ایئرشو کے افتتاح کے موقع پرفرانسیسی صدر نے یونان کے قرضوں کے بحران کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر اس سلسلے میں فوری مذاکرات شروع نہ ہوئے، تو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اُدھر یورپی یورپی کمیشن کے نائب صدر Jyrki Katainen، نے بھی کہا ہے کہ ’’ یونان کے قرضوں کے بحران کا ایک حل ممکن ہے لیکن یہ یونانی حکومت پر منحصر ہے‘‘۔

یونان اور قرض دھندگان کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سبب پیر کی صبح ایتھنز کے اسٹاک ایکسچینج میں لین دین کے ابتدائی کاروبارمیں فوری طور پر7.14 فیصد کمی ہوئی اور مندی دوپہر کے بعد بھی جاری رہی۔