1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گوگل کی انتظامیہ میں اولین تبدیلیاں

9 اپریل 2011

معروف انٹرنیشنل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیری پیج نے اس ادارے کی انتطامیہ میں اولین تبدیلیاں کرتے ہوئے چھ مختلف پراڈکٹ گروپس میں فیلڈ سازی کا عمل زیادہ بہتر بنا دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10qRO
تصویر: dpa

ان پراڈکٹ گروپس میں سول نیٹ ورکنگ اور موبائل بھی شامل ہیں۔ لیری پیج کے اس اعلان کا مقصد دنیا کے اس سب سے بڑے انٹر نیٹ سرچ انجن اور انتہائی کامیاب انٹر نیٹ کمپنی کے طور پر گوگل کی ان کوششوں کو زیادہ کامیاب بنانا ہے تاکہ وہ فیس بک یا ایپل جیسے بڑے بڑے اداروں کا کامیابی سے مقابلہ کرسکے۔

Berlin HU Google Eric Schmidt
گوگل کے سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک شمٹتصویر: AP

لیری پیج اسی ہفتے ہی گوگل کےCEO بنے تھے اور ان کی طرف سے گو گل کے انتطامی اور ذیلی شعبوں کی سطح پر تنظیم نو اس ادارے کو زیادہ فعال اور بہتر مقابلے کے قابل بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

گوگل کے ان ذیلی گروپس کے سربراہان کو زیادہ خودمختاری دے دی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست لیری پیج کی قیادت میں کام کریں گے۔ اس فیصلے سے گوگل کے جو پراڈکٹ گروپس متاثر ہوں گے ان میں سوشل نیٹ ورکنگ، اینڈروئڈ ، کروم اور یو ٹیوب بھی شامل ہیں۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر لیری پیج سے پہلے یہ ذمہ داریاں ایرک شمٹ انجام دے رہے تھے ۔ لیری پیج نے انتظامیہ کی سطح پر جو تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، ان کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ حد تک نت نئی سہولیات اور جدید تر مصنوعات کی پیش کش کے سلسلے میں گوگل جیسی کمپنی فیس بک اور ایپل جیسے اداروں سے کسی بھی طور پیچھے نہ رہ جائے۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں