1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا کیلاشی ثقافت کا بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

14 جون 2019

موسم بہار کی آمد پر خوبصورت کیلاشی رقص کا منظر دیکھنے بڑی تعداد میں سیاح ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان واقع وادی چترال کا رخ کرتے ہیں۔ اکثر کیلاشی مردوں کو کیلاشی خواتین کی تصاویر کھینچے جانے پر اعتراض ہے۔

https://p.dw.com/p/3KT5O
Stamm der Kalash in Pakistan
تصویر: picture-alliance/dpa

وادی چترال کی انتہائی خوبصورت اور رومانوی وادی کیلاش میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی'جوشی‘ تہوار جسے 'چیلم جوشٹ‘ بھی کہا جاتا ہے کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس تہوار میں کیلاش مرد و خواتین اپنے مخصوص ثقافتی لباس زیب تن کرکے موسم بہار کے آمد کی خوشی مناتے ہیں ۔اس موقع پر کیلاشی بچوں کی تربیت کے لیے  ان کے عقائد اور مذہبی رسومات سے متعلق سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ اس تہوار کے موقع پر ایک ہفتے تک وادی رقص و سرور اور موسیقی کی دھنوں سے گونجتی رہتی ہے۔اس موقع پر جانوروں کی قربانی کی رسم بھی نبھائی جاتی ہے۔کم و بیش چار ہزار لوگوں پر مشتمل اس کمیونٹی کے لوگ شادیوں کی تقریبات کے لیے موسم بہار کا انتظار کرتے ہیں۔

اکثر کیلاشی مردوں کی رائے میں 'رقص کرتی کیلاشی خواتین کی تصاویر کھینچنا انہیں ناپسند ہے‘۔کیلاشی مردوں کے مطابق'' کیلاشی خواتین نے بہت رنگین اور منفرد لباس پہنے ہوتے ہیں۔ان خواتین کے لباس دور سے ہی دیکھنے میں خوبصورت نظر آتے ہیں۔ موسم بہار  میں جب کیلاشی خواتین رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔تو سیاح انکی تصاویر لینے ان کے قریب جاتے ہیں جس پر کیلاشی مردوں کو خاصہ اعتراض ہے۔مقامی سیاح اقبال شاہ کہتے ہیں، ''سیاح ایسے تصاویر کھینچتے ہیں جیسے وہ کسی چڑیا گھر میں موجود ہوں۔‘‘

Stamm der Kalash in Pakistan
تصویر: picture-alliance/dpa

کیلاشی قوم کی شناخت اب سکڑ کر  وادی کیلاش کے تین گاؤں یعنی بمبوریت، رمبور اور بریر تک محدود ہوگئی ہے۔ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں کے لوگ حد سے زیادہ رنگارنگ ثقافتی و ادبی روایات کے پرستار ہیں اور کیلاش کمیونٹی موسموں کی مناسبت سے رسومات سے جڑی ہے، جس میں مر د وخواتین سب شریک ہوتے ہیں ، بکریاں پالنا اور موسیقی اس قو م کے رگ رگ میں پیوست ہے ، یہی وجہ ہےکہ ان کے ہر تہوار میں مختلف علامات بالخصوص بکریوں وغیرہ کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے جبکہ موسیقی ہر تہوار میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ موسیقی کی دھنوں میں مر د او رخواتین مل کر رقص کرتے ہیں۔

کیلاشی ایک سے زیادہ خداؤں کی پوجا کرتے ہیں، شراب پیتے ہیں اور اپنی پسند کی شادی کرتے ہیں۔جبکہ پاکستان کی دیگر حصوں میں خاندانوں کی مرضی سے طے کی گئی شادیوں کا رواج  ہے۔ کیلاشی کمیونٹی کے لوگ کم عمری میں شادی کرتے ہیں۔کیلاشی خواتین  عموماً تعلیم یافتہ نہیں ہوتیں ہیں۔اور روایات کے مطابق ان سے توقع یہی کی جاتی ہے کہ وہ خود کو گھریلو کام کاج میں مصروف رکھیں۔

Stamm der Kalash in Pakistan
تصویر: picture-alliance/dpa

کیلاش کی ثقافت کے حوالے سے اکثر و بیشتر ویڈیوز یوٹیوب پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ایک ویڈیو جس کو 1.3 ملین لوگوں نے دیکھا۔اس میں بتایا گیا کہ مرد اور عورت کے درمیان جسمانی تعلقات کے حوالے سے کیلاشی کافی آزاد خیال ہیں اور کیلاشی خواتین اپنے شوہر کی موجودگی میں آزادانہ  اپنی پسند کے مرد کے ساتھ  جسمانی تعلق قائم کرتی ہیں۔ ایک کیلاشی صحافی لیوک رحمت کا تاہم اس بارے میں کہنا ہے،'' یہ کیونکر ممکن ہے۔ لوگ سماجی سطح پر منظم طریقے سے اس کمیونٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کہانیاں سنا رہے ہیں، کہانیاں بنا رہے ہیں۔ جب سیاحوں کو اس طرح کی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گی تو وہ ذہنی طور پر اس بات کے لیے تیار ہو کر آئیں گے کہ انہیں یہ سب کچھ تجربہ کرنے کو ملے گا۔‘‘