1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ: ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ’ہنڈرڈز بال‘ میچ

20 اپریل 2018

انگلستان میں کرکٹ گیم کے لیے محدود اوورز کے ایک نئے فارمیٹ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس نئے فارمیٹ میں ایک ٹیم کی اننگز ایک سو گیندوں پر مشتمل ہو گی۔

https://p.dw.com/p/2wOoP
Bildergalerie Cricket Ausrüstung
تصویر: Getty Images

انگلستان اور ویلز کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ محدود اوورز کے ایک نئے فارمیٹ پر عمل درآمد سن 2020 میں ہو گا۔ انگلستان میں اس نئے طرز کے ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کی اننگز صرف ایک سو گیندوں پر مشتمل ہو گی۔ فارمیٹ کے مطابق پہلے پندرہ اوورز معمول کے مطابق ہوں گے لیکن آخری اوور دس بال پر مشتمل ہو گا۔

اس طرح اس نئے ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سے بھی قدرے کم بال پھینکنے ہوں گے۔ انگلستان اور ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والی روایتی اٹھارہ ٹیموں میں سے آٹھ کو اِس ’ہنڈرڈ بال‘ ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔

پانچ نئے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کیپ

پاک بھارت تنازعے کا اثر ایشیا کپ پر

پاکستانی ننھے کرکٹر دنیا بھر میں  مشہور

پی ایس ایل سے تین نئے کھلاڑی پاکستان ٹیم میں شامل

ان آٹھ ٹیموں کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق محدود اوورز کا نیا فارمیٹ بھی یقینی طور پر انفرادیت کا حامل ہو گا اور اس کا نام بھی خاصا منفرد ہے اور اِسے ’ہنڈرڈ بال‘ میچ قرار دیا گیا ہے۔

انگلش بورڈ کے مطابق پانچ ہفتوں کے دورانیے کا یہ ٹورنامنٹ موسم گرما کے کرکٹ سیزن کے درمیانی عرصے کے دوران کھیلا جائے گا۔ اس کی امکانی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہفتے کے معمول کے ایام پر سہ روزہ کاؤنٹی کرکٹ کے میچ کھیلے جاتے ہیں اور ویک اینڈ کے ایام یعنی ہفتہ اور اتوار کو محدود اوورز کے میچوں کے لیے مختص کیے جا سکیں گے۔

Symbolbild Cricket Ball Schläger und Handschuh
انگلستان میں اس نئے طرز کے ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کی اننگز صرف ایک سو گیندوں پر مشتمل ہو گیتصویر: Fotolia/S.White

مبصرین کے مطابق اس نئے انداز کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بنیادی ضوابط میں بھی ترمیم کرنا ہو گی۔ کرکٹ ضابطوں کے مطابق ایک اوور چھ بال پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔ اس نئے ٹورنامنٹ کے لیے دس بال کا اوور متعارف کرانے کو پلان کیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کے متعارف کرانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی قانون ہو گا۔

اس وقت اس فارمیٹ کے باضابطہ منظوری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انگلش بورڈ کے سربراہ ٹام ہیریسن کے مطابق ’ہنڈرڈ بال گیم‘ کرکٹ کی دنیا میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو سکتا ہے اور محدود اوورز کی مقبولیت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ محدود اوورز کی مقبولیت اپنی جگہ لیکن کیا اگلے برسوں میں روایتی پانچ روزہ ٹیسٹ کرکٹ کو انتہائی محدود کر دیا جائے گا؟

ع ح ⁄ ع ب ⁄ اے ایف پی