1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرناٹک میں کانگریس اور بی جے پی کی ٹکر

Geelani, Gowhar9 مئی 2008

جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ہفتہ کے روز ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DxGs
کانگریس صدر سونیا گاندھی اپنے حامیوں کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئےتصویر: AP

کرناٹک اسمبلی کی کل دو سو چوبیس نشستوں پر تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس ریاست میں چار کروڑ سے بھی زائد رائے دہندگان ہیں۔کانگریس‘ جنتا دل سیکولر اور بھارتیہ جنتا پارٹی‘ ان تینوں ہی جماعتوں کے مابین کانٹے کی ٹکر ہونے کی توقع ہے۔گجرات ریاستی اسمبلی انتخابات میں نریندر مودی کی قیادت میں زبردست فتح کے بعد‘ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی‘ جنوبی بھارت میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کرسکے گی؟