1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیوڈ بیکہم عالمی کپ فٹ بال سے باہر

15 مارچ 2010

فٹ بال کے مشہورکھلاڑی اورانگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے رواں سال ہونے والے عالمی کپ کے مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں

https://p.dw.com/p/MTfO
ڈیوڈ بیکہمتصویر: AP

ڈیوڈ بیکہم اے سی میلان اور Chievo کے مابین کھیلے جانے والےایک میچ کے دوران چوٹ لگی۔ 34 سالہ بیکہم کا فن لینڈ میں آپریشن ہوگا اورطبی ماہرین کے مطابق ان کا ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہوجانا ممکن نہیں ہے۔ عالمی کپ فٹ بال گیارہ جون سے جنوبی افریقہ میں شروع ہورہا ہے۔

بیکہم کے ترجمان سائمن اولوریا کے مطابق ڈیوڈ اس واقعے کے بعد پریشان ہیں کیونکہ وہ چوتھی بارورلڈ کپ میں شرکت کر کے اپنے ملک کے جانب سے نیا ریکارڈ قائم کرنا چاہتا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد ہی ان کے مستقبل کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ وہ جلدی صحت یاب ہو جا یئں گے۔

David Beckham AC Mailand Verletzung 14. März 2010
ڈیوڈ بیکہم چوتھی بار مسلسل عالمی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے محروم ہو گئے ہیںتصویر: AP

ڈیوڈ بیکہم نے 115 میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے اور50 سے زیادہ میچوں میں اپنی ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ آج کل اٹلی کے اے سی میلان نے ڈیوڈ بیکہم کوایل اے گلیکسی سے6 ماہ کے لئے مستعار لے رکھا تھا۔

رپورٹ: بخت زمان

ادارت: عاطف بلوچ