1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین کے مِنک فر سے کورونا کے خدشات

4 دسمبر 2020

دنیا کے سرد علاقوں میں فر کے کوٹ اور ٹوپیوں کی مانگ پورا کرنےکے لیے چین میں بڑی تعداد میں منک کے نئے فارم بنائے جا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3mF8C

ڈنمارک کے منک فارموں میں کورونا وائرس کے آثار ملنے کے بعد وہاں پونے دو کروڑ جانوروں کو تلف کیا جا چکا ہے۔ یورپ کے کئی دیگر ملک پہلے ہی اس جانور کی افزائش بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ لیکن دنیا کے سرد علاقوں میں فر کے کوٹ اور ٹوپیوں کی آج بھی بڑی مانگ ہے، جسے پورا کرنےکے لیے اب چین میں بڑی تعداد میں منک کے نئے فارم بنائے جا رہے ہیں۔ بعض ماہرین کو خدشہ ہے کہ چین کے یہ فارم کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔