1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین صدر متحدہ عرب امارات کے دورے پر

21 جولائی 2018

چینی صدر نے خلیج اور افریقہ کے چار ملکوں کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ وہ اس دورے کے دوران یو اے ای کے علاوہ تین افریقی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے۔

https://p.dw.com/p/31r8R
Vereinigte Arabische Emirate - Xi Jinping zu Besuch in Abu Dhabi
تصویر: Reuters/WAM

چین کے صدر شی جن پنگ نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا تین روز دورہ ہفتہ اکیس جولائی کو مکمل کر لیا ہے۔ وہ جمعرات کو خلیجی ریاست پہنچے تھے۔ اس دورے کے اختتام پر متحدہ عرب مارات نے کہا ہے کہ دونوں ملک جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

اماراتی نیوز ایجنسی WAM کے مطابق دونوں ملکوں کی قیادت نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ جمعہ بیس جولائی کو اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں دونوں ممالک کے حکام نے کئی اقتصادی و تجارتی سمجھوتوں کو حتمی شکل بھی دی تھی۔ ان سمجھوتوں میں تیل و گیس کی ڈیل بھی شامل تھیں۔

چینی صدر نے اس دورے کے دوران اماراتی لیڈروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ شی جن پنگ نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کی۔ المکتوم دبئی کے حکمران ہیں۔ چینی صدر سے ابوظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زید النہیان نے بھی خصوصی ملاقات کی۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ امور میں خاص طور پر سیاحت و معاشی معاملات پر فوکس کیا گیا۔

Vereinigte Arabische Emirate - Xi Jinping zu Besuch in Abu Dhabi
چینی صدر سے ابوظہبی کے ولی عہد پرنس محمد بن زید النہیان نے بھی خصوصی ملاقات کی۔تصویر: Reuters/WAM

اس دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ دونوں ممالک سیاست، اقتصادیات، تیل و گیس اور سلامتی کے امور میں وسیع تعاون کو فروغ دیں گے۔

اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات نے چین کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ امارتی لیڈر شپ نے چینی صدر کے اس بیانیے ’ ون بیلٹ، ون روڈ‘ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چین صدر کے قدیمی سلک روڈ کے احیاء کا بین الاقوامی پراجیکٹ ٹریلین ڈالر پر مشتمل ہے۔

چینی صدر شی جنگ پینگ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چار افریقی ملکوں کا دورہ بھی کریں گے۔ ان میں سینیگال، روانڈا، جنوبی افریقہ اور ماریشس شامل ہیں۔