1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے تیرہ افراد ہلاک

مقبول ملک
5 فروری 2017

شمالی پاکستان میں شدید برفباری کے بعد کئی مکانات کے ایک بہت بڑے برفانی تودے تلے دب جانے کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ سانحہ وادی چترال میں اسی نام کے شہر میں ہفتہ چار فروری کو رات گئے پیش آیا۔

https://p.dw.com/p/2X047
Karte Pakistan Chitral DEUTSCH ENGLISCH

پاکستان صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے اتوار پانچ فروری کی صبح ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اس شمالی پاکستانی شہر میں مسلسل برفباری کے بعد ایک پہاڑ سے ایک بہت بڑا برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک رہائشی علاقے کے کم از کم پانچ مکانات پوری طرح برف کے نیچے دب گئے تھے اور مرنے والے 13 افراد انہیں گھروں کے رہائشی تھے۔

پی آئی اے کا ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، تلاش شروع

زلزلہ متاثرین کی کسمپرسی، تیسری رات بھی گزر گئی

چترال میں تین لاکھ شہری سیلابی پانی میں محصور

چترال اسکاؤٹس نامی سکیورٹی فورس کے کمانڈر نظام شاہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ برف کے نیچے دفن ہو جانے والے گھروں سے تیرہ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ برف تلے دبے اور ممکنہ طور پر ابھی تک زندہ دیگر افراد کو، جن کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں اتوار کی صبح تک جاری تھیں۔

چترال اسکاؤٹس کے کمانڈر کے مطابق اس بہت بڑے برفانی تودے کے گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ریسکیو کارکن اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وادی چترال کے زیادہ تر علاقے اس وقت برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

Flash-Galerie Gletscher Baltoro Pakistan
پاکستان کے سبھی برفانی پہاڑی علاقے اور گلیشیئر ملک کے شمال میں واقع ہیںتصویر: cc-by-sa/Guilhem Vellut

پاکستان کے انتہائی خوبصورت شمالی پہاڑی علاقوں میں بہت زیادہ نئی برفباری کے نتیجے میں پہاڑوں سے بڑے بڑے برفانی تودوں کا پھسلنا اور اس وجہ سے عوامی آمد و رفت کے راستوں کا بند ہو جانا یا رہائشی علاقوں کا متاثر ہونا اکثر دیکھنے میں آتا ہے۔

پاکستان کے زیادہ تر گلیشیئر بھی اسی شمالی علاقے میں واقع ہیں۔ یہی گلیشیئر پاکستان میں زمین کی سطح پر دستیاب اس پانی کا اہم ترین ذریعہ بھی ہیں، جو ملکی زرعی اور صنعتی شعبے کی انتہائی اہم ضروریات پوری کرتا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں