1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا وائرس: پاکستان کے لیے برٹش ایئرویز کی پروازیں بحال

31 جولائی 2020

برطانوی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروزایں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 14 اگست سے ہفتہ وار تین پروازیں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچیں گی۔ پی آئی اے نے بھی برطانیہ کے لیے آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3gDnl
British-Airways-Piloten kündigen Streik im September an Symbolbild
تصویر: picture-alliance/dpa/F. Augstein

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق برٹش ایئرویز برطانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان کے یوم آزادی یعنی چودہ اگست سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد تک ہفتے میں تین پروزاوں کی سروس شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیے: ہوائی جہاز میں سفر، صرف ماسک کے ساتھ؟

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر نے اس اقدام کو برطانیہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ ان کے بقول، ’’برٹش ایئرویز کی براہِ راست پروازوں کی بحالی دونوں عظیم ممالک کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشی کی خبر ہے، خصوصاﹰ ان افراد کے لیے جن کو وبا کی وجہ سے اپنے سفری منصوبوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔‘‘ 

خصوصی احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خطرے کے سبب برطانوی ایئرلائن کے عملے اور مسافروں کو دوران پرواز چہرے پر ماسک لگانا ہوگا اور فلائٹ میں ہینڈ سینیٹائزر کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر بھی برٹش ایئرویز کے عملے اور مسافروں کے تحفظ کے سلسلے میں خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

PIA Pakistan International Airlines | Boeing 777-200ER
تصویر: Imago Images/Aviation-Stock

واضح رہے برٹش ایئرویز کی برطانیہ سے پاکستان براہ راست پروازیں 10 سال کے وقفے کے بعد جون 2019 میں دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔ تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے فلائٹ آپریشن کو بند کیا گیا تھا۔ برٹش ایئرویئز کا پہلا مسافر برداز جہاز پہلی مرتبہ سن 1976 میں اسلام آباد گیا تھا۔

پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے جزوی بحالی

پاکستان انٹرنیشنل ایرلائن  کی جانب سے بھی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے مسافر لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم تک سفر کرسکیں گے، جس کے لیے ادارے نے ایک یورپی کمپنی کا طیارہ اور عملہ کرایے پر لیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں