1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پٹس برگ میں فائرنگ، متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاع

27 اکتوبر 2018

امریکی شہر پٹس برگ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک سیناگوگ کے قریب پیش آیا ہے۔

https://p.dw.com/p/37GwE
USA Polizeieinsatz - Absperrband - Symbol
تصویر: picture-alliance/F. Duezl

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹس برگ کے مقامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سے سات بتائی جا رہی ہیں جبکہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی ٹی وی چینل ’کے ڈی کے اے‘ نے بتایا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص ایک سفید فام ہے۔

USA Kriminalität l Schüsse an Synagoge in Pittsburgh
تصویر: picture-alliance/AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ پٹس برگ واقعے کے حوالے سے تمام تر تفصیلات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں، ’’ایسا لگتا ہے کہ جیسے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘‘  پنسلوینیا  کے گورنر ٹوم وولف نے فائرنگ کے اس واقعے کو سانحہ قرار دیا ہے، ’’ہم دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔‘‘

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پٹس برگ کے ’ٹری آف لائف‘ نامی سیناگوگ کے قریب پیش آیا۔ اس دوران یہودی عبادت گاہ کے اطراف کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ یہ سینا گوگ  ولکنس اور شیڈی ایونیور کے قریب واقع  ہے اور علاقہ شہر پٹس برگ کے مرکز سے دس منٹ کی دوری پر ہے۔ شہر کی یہودی برادری کا ایک بڑا حصہ بھی اسی علاقے میں آباد ہے۔

USA Kriminalität l Schüsse an Synagoge in Pittsburgh
تصویر: picture-alliance/AP/P. Panchak

پولیس نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے۔ ساتھ ہی یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ زخمی و ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد کتنی ہے اور فائرنگ کے اس واقعے کا پس منظر کیا ہے۔

ع ا / ع آ (نیوز ایجنسیاں)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں