1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پُل پر سے پیشاب: متعدد افراد زخمی

22 جون 2019

برلن کے ایک پُل پر سے ایک شخص کے پیشاب کرنے کے سبب پیش آنے والے واقعے میں 16 ریسکیو ورکرز کو ہنگامی امداد فراہم کرنا پڑی۔ کئی افراد کے سر پھٹ گئے۔

https://p.dw.com/p/3KsuM
Deutschland Berlin | Jannowitzbruecke, Ausflugsboot
تصویر: picture-alliance/dpa/Bildagentur-online/Schoening

جرمن دارالحکومت برلن میں جمعہ 21 جون کی شام اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک پُل پر سے ایک شخص نے دریا میں سے گزرنے والی سیاحوں کی ایک کشتی پر پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ یہ بات برلن کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتائی ہے۔

برلن مِٹے کے علاقے میں واقع جانووِٹز نامی پُل کے اوپر سے پیشاب کے چھینٹوں نے دریا میں سے گزرنے والی سیاحوں کی کشتی پر بھگدڑ کی سی کیفیت پیدا کر دی۔ دریائے سپری پر واقع اس پُل کی بلندی سطح سے محض چار میٹر ہے اور جب پیشاب کے چھینٹوں کے سبب کئی لوگ جب اوپر اُچھلے تو ان کے سر پُل سے جا ٹکرائے۔

برلن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چار افراد کو بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان پھٹے ہوئے سروں کی جراحت کی گئی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پُل پر سیاحوں کی کشتی پر پیشاب کرنے والے شخص کو حراست میں لیا گیا گیا اسے کوئی جرمانہ کیا گیا یا نہیں۔

پیشاب سے بنی بیئر ’پِسنر‘

ا ب ا / ع ا (چیز وِنٹر)