1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پونے میں ’جرمن بیکری‘ میں بم دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک

13 فروری 2010

بھارتی شہر پونے میں ایک بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ اوشو آشرم کے قریب ’جرمن بیکری‘ میں ہوا۔ یہ علاقہ غیرملکیوں میں مقبول ہے۔ غیرملکیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔

https://p.dw.com/p/M0av
تصویر: AP

بعض ذرائع نے غیرملکیوں کی ہلاکتوں کی تعداد چار تک بتائی ہے۔ تاہم سیکریٹری داخلہ جی کے پلائی کا کہنا ہے کہ ایک غیرملکی ہلاک اور ایک زخمی ہے۔ ہلاک ہونے والے کی قومیت ابھی تک پتا نہیں چل سکی۔

پونے پولیس کے جوائنٹ کمشنر راجندر سوناوانے کے مطابق اس بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

یہ دھماکہ نومبر 2008ء میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد بھارت میں ہونے والا پہلا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے۔ ممبئی میں اس وقت دو فائیو اسٹار ہوٹلوں سمیت مختلف مقامات پر حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مقامی میڈیا نے قبل ازیں بتایا تھا کہ ’جرمن بیکری‘ میں دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام سوا سات بجے ہوا۔ اس وقت بیکری میں خریداری کے لئے بڑی تعداد میں غیرملکی اور سیاح جمع تھے۔

بیکری کے ایک ملازم ونود دھالے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ مرنے والوں کے پرخچے اڑ گئے۔

رپورٹ: ندیم گِل/خبررساں ادارے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں