1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور میں لڑکیوں کے تین اسکول دھماکے سے تباہ۔

8 اپریل 2010

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقوں میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کے تین سکولوں کو بم سے اڑا دیا۔

https://p.dw.com/p/Mq1K
تصویر: dpa

تاہم پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

دوسری طرف سوات کے صدر مقام مینگورہ بازار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کئی دکانیں تباہ ہو گئی ہیں تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے شمال مغربی علاقے سوات میں ایک جھڑپ کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان