1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی نژاد خاتون آسٹریلیا کی سینیٹر منتخب

16 اگست 2018

آسٹریلیا میں کچھ سیاست دان مسلم تارکین وطن کی آسٹریلیا آمد پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی نژاد مہرین فاروقی کی ملکی سینیٹ میں شمولیت کو مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/33FUY
Mehreen Faruqi
تصویر: mehreenfaruqi.org.au

مہرین فاروقی 1992ء میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئی تھیں۔ وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ماحولیاتی انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کر چکی ہیں۔ فاروقی 2013ء میں  ریاستی پارلیمان کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ تب وہ رکن پارلیمان بننے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی تھیں۔  آسٹریلیا کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی فاروقی کو بدھ کے دن  ملکی سینیٹ کا رکن منتخب کیا گیا۔ ان کا انتخاب لی ریہانن نامی ایک سینیٹر کی نشست چھوڑنے کے بعد کیا گیا ہے۔

فاروقی ان سیاست دانوں کی شدید ناقد ہیں جو اس وقت آسٹریلیا میں اسلام مخالف بیانات دے رہے ہیں اور آسٹریلیا میں سفید فام لوگوں کے بر تر ہونے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک سیاست دان  فریزر ایننگ ہیں۔ سینیٹر ایننگ کے ایک ایسے ہی بیان کا جواب دیتے ہوئے فاروقی کا کہنا تھا، ’’میں ایک مسلم تارکین وطن ہوں۔ میں ایک سینیٹر بن رہی ہوں اور فریزر ایننگ جیسے افراد کچھ بھی نہیں کرسکتے۔‘‘