1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان ہاکی: چار سالہ پروگرام

15 ستمبر 2008

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ہاکی کے فروغ کے لئے چار سالہ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

https://p.dw.com/p/FIol
تصویر: AP

ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ زوال کا شکار قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ وننگ ٹریک پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لئے ان اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوجوان، ہاکی کھیلنے میں فخر محسوس کریں۔

آصف باجوہ نے بتایا کہ پی ایچ ایف نے لاہور اور کراچی کی مرکزی ہاکی اسٹیڈیم کو ختم کر کے ریجنل گرومنگ سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سپر لیگ ہاکی ایونٹ پر دوبارہ غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے لئے آسٹریلیا اور ہالینڈ کے کوچز سے بات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول اور کلب کی سطح پر منظم انداز میں مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں سطح کی قومی چیمپئن ٹیم کو بیرون ملک بھیجا جائے گا۔