1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: دہی خریدنے کے لیے ڈرائیور نے ٹرین روک دی

8 دسمبر 2021

لاہور سے کراچی جانے والی ایک ٹرین کے ڈرائیور نے راستے میں دہی خریدنے کے لیے اپنی مرضی سے غیر اعلانیہ طور پر ریلوے ٹریک پر ریل گاڑی کھڑی کر دی۔ حکام نے ڈرائیور کو اس غیر ذمے دارانہ عمل کے لیے معطل کر دیا۔

https://p.dw.com/p/43ykP
پاکستان ریلوے
فائل فوٹوتصویر: Reuters/A. Soomro

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کا اسسٹنٹ بازار سے تھیلے میں دہی خرید کر واپس ٹرین  میں سوار ہو رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں رانا محمد شہزاد نامی ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ افتخار حسین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں پیش آنے والے اس غیر معمولی واقعے نے پاکستان میں ریلوے  کے حفاظتی ضوابط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پاکستان میں اکثر غفلت اور بدانتظامی کو ملک میں پیش آنے والے ٹرین حادثات کی وجہ بتایا جاتا ہے۔

پاکستان وزارت ریلوے کے ترجمان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ''جب آپ ٹرین کو (پٹریوں کے بیچ) روک دیتے ہیں تو یہ  حفاظتی مسئلہ  بن جاتا ہے۔ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ایسی کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کر سکتے، جس سے حفاظت پر سمجھوتہ ہو۔‘‘

بڑے دل والا روسی ٹرین ڈرائیور

اطلاعات کے مطابق اس مسافر بردار ٹرین نے لاہور سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور کراچی کی جانب روانہ تھی۔

دریں اثناء پاکستان کے وزیر مملکت برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے خبردار کیا کہ وہ ''کسی کو بھی قومی اثاثے نجی استعمال کے لیے اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

رواں برس جون میں پاکستانی صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان ہونے والے حادثے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

ع آ / ا ا (اے ایف پی، س م)

چین نے دنیا کا بہترین تیز رفتار ریل کا نظام کیسے بنایا؟

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید