1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی پر آئی سی سی کی تشویش

کشور مصطفیٰ18 اکتوبر 2008

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹو ہارون لورگات نے کرکٹ ٹیسٹ میچوں میں شائقین کی دلچسپی میں کمی کے رجحان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FccM
ٹیسٹ میچوں میں اسٹیڈیم خالی دکھائی دیتے ہیںتصویر: AP

موہالی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون لورگات نے بنگلور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شائقین نے بڑی تعداد پرمسرت کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن، یعنی جمعے کے روز اسٹیڈیم کا محض ایک چوتھائی حصہ شائقین سے پر تھا۔

تاہم شائقین کی اس کم تعداد کومیچ دیکھنے کا مزہ آگیا کیوں کہ اس میں سچن ٹنڈولکرنے ویسٹ انڈین کھلاڑی برائن لارا کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Sachin Tendulkar nahc Spiel zwischen Australien und Indien
موہالی ٹیسٹ میں بھارتی بلّے باز سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا راکارڈ قائم کیاتصویر: AP


آئی سی سی کے چیف ایکزیکٹو کے مطابق اسی اسٹیڈیم یعنی موہالی میں اس سال کے اوائل میں کھیلے جانےوالے انڈین پریمیئرلیگ کے افتتاحی ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا تھا۔ ہارون لورگات نے کہا ہے کہ یہ بات صاف ظاہر ہو رہی ہے کہ ٹیسٹ میچیز کے مقابلے میں ون ڈے میچیز میں شائقین کی دلچسپی غیر معمولی طور پر بڑھتی جارہی۔ آئی سی سی کو ٹیسٹ میچیز میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ٹیسٹ میچ کو پر کشش بنانا اور شائقین کی اس طرف دلچسپی بڑھانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

Cricket Bangladesh gegen Neuseeland
ایک روزہ میچوں اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہےتصویر: AP


آئی سی سی نے کہا ہے کہ آئندہ سال سری لنکا کا برطانیہ کا دورہ انہی دنوں منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ آئی سی سی کے چیف نے کہا ہے کہ ان کی کاؤنسل نے انڈین بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حریف انڈین کرکٹ لیگ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کرے تاکہ اس بارے میں آئی سی سی کو رپوٹ پیش کی جا سکے۔ ہارون لورگات کے مطابق آئی سی سی اس وقت انڈین پریمئر لیگ اورانڈین کرکٹ لیگ کے مابین مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں پر آئی سی سی کی جانب سے لگائے جانے والی پابندیوں کے صحیح ہونے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں آئی سی سی کے چیف لورگات نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ جس لیگ میں وہ کھیلنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب خود کریں تاہم اس بارے میں چند اصول بنائے گئے ہیں۔ تاہم لیگ کے انتخاب کے نتائج کا ان کھلاڑیوں کو پوری طور پر اندازہ ہونا چاہئے۔