1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

يورو زون کی یونان کے لیے 12 ارب یورو کی مدد

3 جولائی 2011

يورو زون کے وزرائے خزانہ نے اقتصادی بحران کے شکار یونان کے لیے 12ارب یورو کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یونان کو ملنے والے دوسرے امدادی پیکج پر فیصلہ ستمبر کے وسط تک کر لیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/11o3O
تصویر: dapd

ہفتے کو برسلز میں17 یورپی ممالک کے وزرائے خزانہ یونان کی مدد کے لیے پانچویں قسط ادا کرنے پر متفق ہو گئے۔ مئی 2010 ء میں ان وزراء نے اتفاق کیا تھا کہ 15 جولائی 2011 سے پہلے یونان کو 110 ارب یورو کی مدد دی جائے گی۔ 8 جولائی کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا اجلاس ہونے والا ہے، جس میں اس کی باقاعدہ طور پر منظوری دی جائے گی۔

یہ پیسہ ملنے کے بعد یونان کے لیے فوری طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ دور ہو جائے گا۔ اس کے باوجود ملک کو دوسرے امدادی پیکیج کی ضرورت ہے۔ یونان کو قریب 110 بلین یورو کی مزید ضرورت پڑے گی، جس پر يورو زون کے وزرائے خزانہ اگلے چند ہفتوں میں فیصلہ کریں گے۔ یونان کے وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ستمبر کے وسط تک یہ پیکج تیار ہو جائے گا۔'

NO FLASH Griechenland Athen Parlament Papandreou Abstimmung Sparpaket Polizei Krise Finanzkrise
یونان میں گزشتہ ہفتے بچتی پروگرام کی منظوری دی گئی تھیتصویر: picture alliance/dpa


اب سے لے کر ستمبر تک يورو زون کے وزرائے خزانہ دوسرے امدادی پیکیج میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے لیے کوشش کریں گے۔ جرمنی کو امید ہے کہ کم از کم 30 ارب یورو کی رقم پرائیویٹ سیکٹر سے مل جائے گی۔ جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے نے کہا، ’یونان کے لیے مدد پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جا رہا ہے، جو یونان کی اگلی مدد میں بڑا کردار ادا کرے گا‘۔

اس کے ساتھ ہی جرمن وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ یونان بچتی پروگرام سے متعلقہ اقدامات کو کتنی مستعدی سے نافذ کرتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یونان کو پرائیویٹ سیکٹر سے 30 ارب یورو جبکہ یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 50 ارب یورو کی مدد ملے گی۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں