1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ونٹر اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والا ملک سوئٹزرلینڈ

14 فروری 2010

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر ونیکوور میں 21 ویں سرمائی اولمپک مقابلے جاری ہیں ۔ ہفتہ کو ان اولمپک مقابلوں کے دوسرے دن جس کھلاڑی نے پہلا سوئس گولڈ میڈل جیتا وہ سوئٹزرلینڈ کے سائمن امان تھے۔

https://p.dw.com/p/M12U
تصویر: AP

انھوں نے یہ گولڈ میڈل Hill Ski Jumping کے شعبے میں حاصل کیا ۔ یہ تمغہ اس سوئس کھلاڑی کا مجموعی طور پر ونٹر اولمپکس میں تیسرا گولڈ میڈل ہے ۔ اپنے پہلے دونوں گولڈ میڈل انہوں نے سن 2002ء میں امریکہ سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے سرمائی اولمپک مقابلوں میں حاصل کئے تھے۔

وینکوور اولمپکس میں اسی شعبے میں دوسرے نمبر پر پولینڈ اور تیسرے نمبر پر آسڑیا کے ایک کھلاڑی رہے۔ اس کھیل میں دنیا کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں سے چار کا تعلق آسٹریا ہی سے ہے ۔ تاہم آسٹریا کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی بھی صرف کانسی کا تمغہ ہی جیت سکا۔

Olympische Spiele Vancouver Biathlon Magdalena Neuner
جرمن کھلاڑی مگدلینا نوئنرتصویر: DW

وینکوور اولمپکس میں ان مقابلوں کے دوسرے روز جن دیگر شعبوں میں فائنل مکمل ہو گئے ان میں اسپیڈ اسکیٹنگ اور کراس کنڑی اسکیٹنگ بھی شامل تھے ۔ اسپیڈ سکیٹنگ سونے کا تمغہ سوین کریمر نے جیتا ۔ چاندی کا تمغہ جنوبی کوریا اور کانسی کا تمغہ روس کے حصے میں آیا ۔ خواتین کے کراس کنٹری اسکیٹنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ سلوواکیہ نے جیتا اور چاندی کا تمغہ جرمنی نے یوں جرمنی کی مگدلینا نوئنر وینکوور اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے کوئی تمغہ جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

وینکوور کے سرمائی اولمپکس میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ پاکستانی دستہ پانچ افراد پر مشتمل ہے ۔ پاکستان کی طرف سے وینکوور کے مقابلوں میں شرکت کے لئے محمد عباس نامی کھلاڑی نے الپائن اسکیٹنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔ پانچ رکنی پاکستانی دستے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کھلاڑی صرف ایک ہے اور باقی چاروں آفیشلز ۔ محمد عباس کے کوچ زاہد فاروق کے علاوہ باقی تینوں ارکان ski فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدار ہیں۔

جمعہ کو ان اولمپکس کے باقاعدہ افتتاح سے پہلےایک ٹریننگ سیشن کے دوران جارجیا کا ایک ایتھلیٹ ہلاک ہو گیا تھا۔ اکیس سالہ کوماری تاشویلی کی المناک موت کی وجہ سے افتتاحی تقریب سوگوار اور تمام پرچم سرنگوں رہے تھے۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: ندیم گِل